پاکستان کو دنیا میں اس کا مقام دلوانے کے لیے اسٹرکچرل اصلاحات کی اشد ضرورت ہے، وزیر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے ایف بی آر میں کرپشن پر اعلیٰ افسران کو گھر بھیج دیا، پاکستان میں ایماندار بیوروکریٹس کی بھی کمی نہیں مگر انہیں موقع نہیں دیا جاتا۔
اسلام آباد میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ‘اڑان پاکستان، سمر اسکالرز’ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس دورانیے میں مختلف محکموں کا جائزہ لیں اور آپ کی تجاویز اور مشورے ہمارے لیے فائدہ مند ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے: ثنا میر پاکستان کا فخر ہیں، کھیلوں میں خواتین کو برابر مواقع دیں گے : وزیر اعظم
ان کا کہنا تھا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا، جون 2023 میں میں پیرس گیا ہوا تھا، تب زیادہ تر لوگوں کا خیال تھا کہ ہم ڈیفالٹ میں جانے والے ہیں لیکن میں نے وہاں آئی ایم ایف کے ایم ڈی سے ملاقات کی تب مجھے یہ تو یقین تھا کہ ہم ڈیفالٹ نہیں کریں گے لیکن یہ یقین نہیں تھا کہ ہمیں آئی ایم ایف پروگرام ملے گا یا نہیں۔ تب میں پی ڈی ایم حکومت کا وزیر اعظم تھا اور اس ملاقات کے بعد ہم نے بحران پر قابو پالیا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جب ہم نے پچھلے سال انتخابات کے بعد حکومت سنبھالی تو ہمیں مہنگائی، زائد پالیسی ریٹ اور کاروباری ماحول میں شکوک کا سامنا تھا۔ ہم نے سنجیدگی اور خلوص کے ساتھ محنت کی، ہماری ٹیم ورک کی وجہ سے ہماری پالیسی ریٹ 22 فیصد سے 11 فیصد پر آگئی ہے۔
وزیر اعظم نے اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کئی دہائیوں سے نہیں ہوا تھا۔ پاکستان کو عالمی دنیا میں اس کا مقام دلوانے کے لیے اسٹرکچرل اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔ میں نے ہر ہفتے ایف بی آر میں اصلاحات کے لیے میٹنگز کیں اور ہمیں ایف بی آر میں بدعنوان عناصر سے سامنا ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کرپشن پر اعلیٰ افسران کو گھر بھیج دیا، پاکستان میں ایماندار بیوروکریٹس کی بھی کمی نہیں مگر انہیں موقع نہیں دیا جاتا۔ ہم نے بہترین افسران کو ایف بی آر میں جگہ دی اور کنسلٹنٹس کی خدمات لیں۔ ایف بی آر میں نظام کو ڈیجیٹائز کیا گیا اور فیس لیس ٹیکنالوجی لائی گئی، ایک صنعت جو کرپشن اورٹیکس چوری کی وجہ سے پہلے 12 ارب روپے دیتی تھی اب شفاف نظام کی وجہ سے 50 ارب دے گی۔
انہوں نے طلبہ کو یقین دلایا کہ ہم ملک کی خدمت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اگر کوئی ملک کی خدمت کررہا ہے تو میں اس کا خادم ہوں اگر نہیں کررہا تو پھر میں اسے نہیں جانتا کہ وہ کون ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
وزیر اعظم شہباز شریف.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: وزیر اعظم شہباز شریف ایف بی آر میں تھا کہ ہم کے لیے
پڑھیں:
میں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا انکشاف
لیجنڈ گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے۔حال ہی میں عطا اللہ خان نے ایک انٹرویو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔آخرت کے حوالے سے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی قبر تیار کرلی ہے، عیسیٰ خیل میں میری قبر تیار ہے۔لیجنڈ گلوکار کا کہنا تھا کہ ہمارا خاندانی قبرستان الگ ہے، میں نے خاندانی قبرستان سے تھوڑی دوری پر اپنی قبر بنوائی ہے، اس جگہ پر دو تین قبروں کی جگہ ہے۔ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے بہت پیارے دوست اس دنیا سے چلے گئے، ماں باپ اور ایک بہن بھی دنیا سے رخصت ہوگئی، ہم نے بھی ایک دن چلے جانا ہے۔