کارکنان قیادت پر اعتماد کریں، بانی کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری کوششوں سے بانی پی ٹی آئی خود بھی واقف ہیں اور ہم جو کچھ کررہے ہیں ان کے مشورے سے ہی کررہے ہیں، امید ہے عید سے پہلے بانی پی ٹی آئی کا کیس لگ جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی رہائی کے لیے کارکنوں کو جذبات قابو میں رکھنے کا مشورہ دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کارکنان قیادت پر اعتماد کریں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوششوں سے بانی پی ٹی آئی خود بھی واقف ہیں اور ہم جو کچھ کررہے ہیں ان کے مشورے سے ہی کررہے ہیں۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کارکن قیادت پر اعتماد رکھیں، امید ہے عید سے پہلے بانی پی ٹی آئی کا کیس لگ جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کررہے ہیں
پڑھیں:
نوے دن کل سے شروع ہوگئے، پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک باقاعدہ شروع کرنے کا اعلان
نوے دن کل سے شروع ہوگئے، پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک باقاعدہ شروع کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس) لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملکی سیاسی صورتحال، پارٹی پالیسی اور مستقبل کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔
تفصیلات کے مطابق کانفرنس میں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پارٹی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اب تحریک باقاعدہ طور پر شروع کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف بانی پی ٹی آئی ہی وہ شخصیت ہیں جنہوں نے حقیقی معنوں میں تحریک چلائی اور ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی کی بات کی۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف قائم مقدمات بے بنیاد ہیں، ان میں کچھ بھی نہیں، اور دنیا کی کسی بھی جمہوریت میں کسی پارٹی کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا گیا جیسا پی ٹی آئی کے ساتھ ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ فسطائیت کے باوجود پی ٹی آئی کو ختم نہیں کیا جا سکا۔ ’ہم ہر گلی، کوچے، اور قصبے سے عوام کو جمع کریں گے، ہم سے سوال کیا جا رہا ہے کہ ملک کو کہاں لے کر جانا چاہتے ہیں؟ ہم کہتے ہیں ملک کو قانون کی راہ پر لے جانا چاہتے ہیں‘۔
پی ٹی آئی کا سڑک یا چوک بند کرنے کا ابتدائی منصوبہ واپس، لانگ مارچ کا آپشن زیر بحث
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پرامن سیاسی تحریک کو طاقت کے ذریعے دبایا جا رہا ہے اور احتجاج جیسے آئینی حق سے ہمیں روکا جا رہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ سے پاکستان کے مفاد میں مذاکرات پر آمادہ رہے ہیں اور اب بھی ان کا مؤقف ہے کہ بات ان سے کی جائے جو فیصلے کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی خود تحریک کی قیادت کریں گے اور اس جدوجہد کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ کہنا کہ ہم کسی کو جواب دہ نہیں سمجھتے، سراسر غلط ہے۔ ’آپ کو عوام کے سامنے جواب دینا ہوگا، اگر ہم پر سازش ثابت ہو جائے تو مجھے چوک میں لٹکا دیں، لیکن اگر سزا پر بات ہو تو پھر سب کو سزا ملنی چاہیے‘
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں دہشت گردی پر قابو پایا گیا، امن قائم ہوا اور ملک کی معیشت نے بہتری کی راہ پکڑی۔ موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ وہ سیاسی کارکنوں کے پیچھے پڑی ہوئی ہے، لیکن وقت آنے پر ہمارے سیاسی مخالفین خود ہی میدان چھوڑ کر بھاگ جائیں گے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ سیاسی تحریک کے 90 دن کا آغاز گزشتہ رات سے ہو چکا ہے۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے واضح کیا کہ یہ تحریک ”آر یا پار“ ہوگی اور اس کی قیادت خود بانی پی ٹی آئی کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی چیئرمین ان قوتوں سے بات کریں گے جن کے پاس اصل اختیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم نے کبھی چھپ چھپ کر ملاقاتیں نہیں کیں، نہ کریں گے۔ ہماری تحریک واضح، عوامی اور آئینی دائرے میں ہے۔ ہم فیصلہ سازوں سے شفاف انداز میں بات کریں گے، کیونکہ پاکستان کو مزید اندھیرے میں نہیں رکھا جا سکتا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نہیں چاہتے اس ملک کے بچوں کا مستقبل غلامی میں ہو، اگر آپ چاہتے ہیں کہ بچوں کو آزادی، خودمختاری اور عزت کا مستقبل ملے تو اس تحریک کا حصہ بنیں۔‘
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ 5 اگست کوئی ڈیڈ لائن نہیں بلکہ وہ دن تحریک کے عروج کا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمارے خلاف درجنوں مقدمات بنائے لیکن انہیں کچھ حاصل نہیں ہوا۔ ’ہم نے ہمیشہ آئینی راستہ اپنایا، سڑکوں پر احتجاج کرنا میرا قانونی اور جمہوری حق ہے جسے کوئی طاقت مجھ سے نہیں چھین سکتی۔‘
انہوں نے دعویٰ کیا کہ موجودہ سیاسی و معاشی بحران کا حل صرف اور صرف شفاف انتخابات اور آئینی بالادستی میں ہے، اور اس کیلئے پی ٹی آئی کی تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ اس بار صرف تحریک نہیں بلکہ ایک نظریاتی بیداری کی لہر ہے جو پاکستان بھر میں پھیل چکی ہے۔ ’آنے والے 90 دنوں میں فیصلہ ہو جائے گا کہ عوام کا حق غالب آئے گا یا جبر کا نظام باقی رہے گا۔‘
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربلوچستان میں 6 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 501 واقعات میں257 افراد جاں بحق ہوئے، محکمہ داخلہ کی رپورٹ ایک دن کشمیر میں آزادی کی اذان ضرور گونجے گی، مشعال ملک ایک اذان کی تکمیل کیلئے 22 شہادتیں: دنیا بھر میں آج یوم شہدائے کشمیر منایا جارہا ہے امریکی صدر کی ثالثی کی تجویز نے امن کا دروازہ کھولا، بھارت کا انکار انکی جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے: وزیر داخلہ صدر مملکت اور وزیر اعظم کا شہدائے کشمیر کو خراج تحسین، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں اربوں روپوں کے گھپلوں کا انکشاف،محسن نقوی بھی زد میں آسکتے ہیں؟ ایران کا جوہری مذاکرات کے لیے نئی شرائط کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم