امید ہے عمران خان عید سے پہلے رہا ہوں گے: بیرسٹر گوہر علی
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
امید ہے عمران خان عید سے پہلے رہا ہوں گے: بیرسٹر گوہر علی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہرعلی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے امید ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان عید سے پہلے رہا ہوں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے بیرسٹر گوہر علی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی کیلئے کارکنوں کا سوال اٹھانا ٹھیک ہے، ورکرز کے جذبات کی قدر کرتے ہیں، کوئی بھی یہ تصور نہیں کر سکتا ہے بانی پی ٹی آئی نے دو سال جیل میں کیوں گزارے۔
انہوں نے کہا کہ ورکرز اپنے جذبات قابو میں رکھیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دھرنے اور احتجاج بھی کئے، ہم اسمبلی میں بھی بات کر رہے ہیں، عمران خان کا کہنا ہے اللہ کی عبادت کرتے ہیں اللہ سے مدد مانگتے ہیں، اللہ راستہ نکالے گا، مجھے امید ہے بانی پی ٹی آئی عید سے پہلے رہا ہوں گے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کیس فکس ہو جائے گا، دو سالوں سے ہمارے لوگ برداشت کرتے کرتے تھک گئے، ججز بھی فیصلہ لکھتے لکھتے تھک گئے ہیں، ہم کوشش کر رہے ہیں بانی پی ٹی آئی کے کیسز لگیں اور میرٹ پر فیصلے ہوں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبردیواریں تعمیر کرنے والے عظمت کے حقدار نہیں ہوتے، چینی میڈیا بلاول بھٹو عوامی مینڈیٹ سے ملک کے اگلے وزیراعظم ہوں گے، صدر زرداری پاکستانیوں کا عالمی کارنامہ! یو اے ای کا سب سے بڑا جھنڈا بنا کر ریکارڈ قائم کردیا آئی ایم ایف نے بجٹ اہداف پر اعتراضات اٹھا دیے، اہم وزارتوں کے درمیان بھی اختلافات سامنے آگئے چوہدری سالک حسین کی کوششوں سے پاکستانیوں کے لیے عالمی روزگار کے دروازے کھل گئے وزیراعظم نے بلاک چین اور کرپٹو پر معاونِ خصوصی مقرر کر دیا ججز کے تبادلوں میں 4 مراحل پر عدلیہ کی منظوری لازمی ہے: سپریم کورٹCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر امید ہے
پڑھیں:
بیرسٹر گوہر کا بانی کی رہائی کیلئے کارکنوں کو جذبات قابو میں رکھنے کا مشورہ
---فائل فوٹوچیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے کارکنان کو اپنے جذبات قابو میں رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، ہماری کوششوں سے بانیٔ پی ٹی آئی خود بھی واقف ہیں، جو کچھ کر رہے ہیں ان کے مشورے سے ہی کر رہے ہیں۔
انہوں نے قیادت پر اعتماد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کارکن قیادت پر اعتماد رکھیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہمارے ورکرز صحیح سوال اٹھا رہے ہیں، امید ہے عید سے پہلے بانیٔ پی ٹی آئی کا کیس لگ جائے گا۔
بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہونی چاہیے۔