سولر پینلز صارفین کیلئے بڑی خبر ، اہم فیصلہ لے لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
پی ڈی ایم اے نے سولر پینلز کی تنصیب کےلیے قواعد وضوابط بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
پرویشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے تمام اضلاع کو مراسلہ جاری کردیا، مراسلے میں ضلعی انتظامیہ سے سولرپینلز کی تنصیب کےلیے قواعد وضوابط جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق چھتوں اور کھلے ڈھانچوں پر لگے پینلز کی محفوظ تنصیب یقینی بنائی جائے، آئندہ صرف معیاری اور سرٹیفائیڈ سولر پینلز کی تنصیب کی اجازت دی جائے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے پینلز کی باقاعدہ انسپیکشن یقینی بنانے کا بھی حکم دیدیا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ صوبے میں حالیہ آندھی اور طوفان سے70 فیصد حادثات کی وجہ سولر پینلز ہیں، غیرمعیاری پینلز آندھی میں پولز سے گرکر حادثات کا باعث بنے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے سولر پینلز پینلز کی
پڑھیں:
سندھ حکومت کا طالبات کیلئے وظائف کے معیار کا اعلان
— فائل فوٹوسندھ حکومت نےطالبات کےلیے وظائف کے معیار کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹی، نویں اور دسویں جماعت کی طالبات وظیفے کےلیے اہل ہوں گی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا ہے کہ تعلیمی سال کے 6 ماہ میں 60 فیصد سے زیادہ حاضری رکھنے والی طالبات ہی اہل ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وظیفے کی رقم اگست، ستمبر، اکتوبر، نومبر اور دسمبر 2024ء کے لیے دی جائے گی۔