آندھی و طوفان میں حادثات سے بچاؤ ، سولر پینلز کی تنصیب کو معیاری اور سرٹیفائیڈ بنایا جائے؛ پی ڈی ایم اے
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
سٹی 42 : ہفتہ کے روز ملک بھر میں طوفان اور آندھی کے باعث پیش مختلف علاقوں میں پیش آنے والے 70 فیصد حادثات غیر معیاری طریقہ سے نصب کیے گئے سولر پینلز یا ان سے وابستہ تنصیبات ہیں، غیر معیاری طریقہ سے نصب کیے گئے پینلز آندھی میں پولز سے گرے اور حادثات کی وجہ بنے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے سولر پینلز کی تنصیب کے لیے قواعد و رہنما اصول مرتب کرنے بارے مراسلہ جاری کردیا ۔ یہ مراسلہ انرجی ڈیپارٹمنٹ، لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو جاری کیا گیا۔
آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد
مراسلہ میں متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو سولر پینلز کی تنصیب بارے گائیڈ لائنز جاری کرنے کی ہدایات کی گئیں ۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے جاری مراسلہ کے مطابق گزشتہ دنوں آندھی اور طوفان کی وجہ سے پیش آنے والے 70 فیصد حادثات کی وجہ سولر پینلز یا ان سے وابستہ تنصیبات ہیں، غیر معیاری طریقہ سے نصب کیے گئے پینلز آندھی میں پولز سے گرے اور حادثات کی وجہ بنے۔
مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ چھتوں پر لگائے گئے یا کھلے ڈھانچے میں لگائے گئے سولر پینلز کو حفاظتی تدابیر سے نصب کروایا جائے، مستقبل میں سولر پینلز کی تنصیب کو معیاری اور سرٹیفائیڈ بنایا جائے، صوبہ بھر میں نصب شدہ پینلز اور ڈھانچوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے اور ہدایات جاری کی جائیں، مرمت اور جانچ پڑتال کے لیے ایس او پیز بنائیں جائیں اور پینلز کی انسپکشن کو یقینی بنایا جائے۔
قلندری چھا گئی ، پی ایس ایل ٹرافی لے گئی
تمام متعلقہ اداروں اور افراد کو ریگولیٹری گائیڈ لائنز جاری کی جائیں تا کہ مستقبل میں ایسے نقصانات سے بچا جا سکے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سولر پینلز کی تنصیب کی وجہ
پڑھیں:
بری امام کے عرس کے موقع پر سکیورٹی، کھانے پینے اور صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا،وفاقی وزیر ریلوے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بری امام کے عرس کے موقع پر سکیورٹی، کھانے پینے اور صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں بری امام سب کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار چاہتے ہیں کہ بری امام کے عرس پر بہترین انتظامات ہونے چاہئیں، ہمارے لئے باعث سعادت ہے کہ ہم بری امام کے عرس کے حوالہ سے انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامات کرنے والی ٹیم کی کارکردگی بہتر ہے تاہم اس میں مزید بہتری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بری امام کے عرس میں دنیا بھر بالخصوص ملک کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے، حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی کیمروں کی ضرورت ہے، صفائی کا نظام پہلے سے بہتر ہے تاہم اس میں مزید بہتری لائی جائے گی۔(جاری ہے)
حنیف عباسی نے کہا کہ عرس کے موقع پر عوام کے لئے کھانے پینے کی اشیاء کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے اور اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے حکام اس عمل کی نگرانی کریں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پارکنگ ایریاز میں بھی کیمرے نصب کرنے کی ضرورت ہے تاکہ زائرین کو کسی قسم کا مسئلہ پیش نہ آئے۔ انہوں نے کمیٹی کو ہدایت کی کہ اسے موقع پر جا کر نگرانی کرنی چاہئے تاکہ کام میں بہتری لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ واش رومز کی صفائی بھی بنیادی اہمیت کی حامل ہے اس پر بھی خصوصی توجہ دینی چاہئے۔ اجلاس کو بری امام عرس کے حوالہ سے سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ مزار کے احاطہ میں واک تھرو سکیورٹی گیٹس نصب کر دیئے گئے ہیں اور زائرین کی سہولت کے لئے شٹل سروس بھی جلد شروع کر دی جائے گی۔ اس موقع پروفاقی وزیر ریلوے نے ہدایت کی کہ زائرین کے لئے طبی کیمپ بھی قائم کیا جائے جبکہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔ اجلاس میں ذیلی کمیٹی کے اراکین کے علاوہ خادم بری امام راجہ سرفراز اکرم نے بھی خصوصی شرکت کی۔