Daily Mumtaz:
2025-05-29@06:18:36 GMT

پاکستان ہے تو تمام سیاسی جماعتیں ہیں، صدر آصف زرداری

اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT

پاکستان ہے تو تمام سیاسی جماعتیں ہیں، صدر آصف زرداری

لاہور: صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک اور جمہوریت کی خاطر قربانیاں دیں، پاکستان ہے تو تمام سیاسی جماعتیں ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی قیادت میں پیپلزپارٹی اٹک کی تنظیم اور ٹکٹ ہولڈرز نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان ہے تو تمام سیاسی جماعتیں ہیں، پاک بھارت کشیدگی میں پیپلزپارٹی سمت تمام سیاسی جماعتیں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئیں اور بھارت کو منہ کی کھانی پڑی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک اور جمہوریت کی خاطر قربانیاں دیں، پیپلزپارٹی پنجاب میں متحرک اور فعال ہوگئی ہے، پیپلزپارٹی مزدوروں، محنت کشوں، سرکاری ملازمین اور پسے ہوئے طبقے کی جماعت ہے۔
اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے ملک کے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے۔
اٹک کی تنظیم نے صدر آصف علی زرداری کو اٹک کے دورے کی دعوت بھی دی۔

Post Views: 7.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: تمام سیاسی جماعتیں ا صف علی زرداری

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا یوم تکبیرپر تمام سکول کھلے رکھنے کافیصلہ

پنجاب حکومت نے یوم تکبیر کے موقع پر صوبے بھر کے اسکولز کھلے رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو باضابطہ مراسلہ بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مراسلے میں کہاگیا ہے کہ 28 مئی کو تمام سرکاری اسکولوں میں مارننگ اسمبلی کے دوران خصوصی پروگرامز، ملی نغمے، اور پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ اس دن کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے تقریری مقابلے، آرٹ نمائشیں اور ملی نغموں کے مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے، جو ضلعی سطح پر ہوں گے۔ مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ ضلعی سطح پر مقابلے جیتنے والے طلبہ کو 50 ہزار روپے انعام دیا جائے گا، جس سے نہ صرف طلبہ کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ یوم تکبیر کی اہمیت بھی اجاگر کی جائے گی۔ مزید یہ کہ یوم تکبیر کے خصوصی پروگرامز کے اختتام پر گرمیوں کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان بھی کیا جائے گا۔  

متعلقہ مضامین

  • 28 مئی کسی ایک سیاسی پارٹی کا دن نہیں، ہم تمام ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں : شیخ وقاص اکرم
  • پنجاب حکومت کا یوم تکبیرپر تمام سکول کھلے رکھنے کافیصلہ
  • ہندوتوا نظریے کے پیروکاروں کا ’اکھنڈ بھارت‘ کا خواب پورا نہیں ہوگا، صدر زرداری
  • پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں اگلے وزیر اعظم بلاول زرداری  
  • سندھ اور پیپلزپارٹی
  • بلاول بھٹو عوامی مینڈیٹ سے ملک کے اگلے وزیراعظم ہوں گے. صدر آصف زرداری
  • بلاول بھٹو عوامی مینڈیٹ سے ملک کے اگلے وزیراعظم ہوں گے، صدر زرداری
  • تمام جماعتوں نے فوج کا ساتھ دیا ، پاکستان ہے تو سیاست ہے ، صدر زرداری
  • بلاول عوامی مینڈیٹ سے پاکستان کے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے، آصف زرداری