سابق فرانسیسی وزیراعظم کا بچیوں کے اسکارف پہننے پر پابندی لگانے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
فرانس کے سابق وزیر اعظم کو لڑکیوں کے اسکارف پہننے پر پابندی کی تجویز پر شدید ردعمل کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی صدر کو غیرملکی دورے کے دوران اہلیہ نے تھپڑ رسید کردیا، ویڈیو وائرل
فرانسیسی میڈیا کے مطابق صدر میکرون کی پارٹی کے سربراہ گیبریل اٹل نے کہا ہے کہ وہ 15 سال سے کم عمر لڑکیوں کے عوامی مقامات پر مسلم ہیڈ اسکارف پہننے پر پابندی لگانا چاہتے ہیں۔ اس بات پر ملک کے سیاسی میدان میں شور برپا ہوگیا ہے۔
فرانس کے سابق وزیر اعظم گیبریل اٹل کو 15 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے مسلم ہیڈ اسکارف پر پابندی عائد کرنے کے مطالبے کے بعد ہر طرف سے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔
میڈیا کی توجہ حاصل کرنے اور ریاستی اتھارٹی کے معاملات پر مضبوطی دکھانے کے لیے، اٹل نے منگل 20 مئی کو ڈیفنس کونسل کے اجلاس سے ایک دن قبل فرانس میں اخوان المسلمین اور سیاسی اسلامیت کے بارے میں ایک رپورٹ کے بارے میں اپنی تجویز کا خاکہ پیش کیا۔
مزید پڑھیے: انگریزی لہجہ اختیار کرنے کی شوقین فرانسیسی خاتون کے ساتھ کیا ہوا؟
انہوں نے اس حوالے سے والدین کو سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ ان کے بیانات پر بائیں اور دائیں بازو حتیٰ کہ ان کی اپنی پارٹی کے اندر سے بھی تنقید ہوئی۔
وزیر اعظم کے طور پر ان کی پیشرو، الزبتھ بورن نے میڈیا سے گفتگو کرتے اٹل کی بات کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھایا اور کہا کہ کیا ہم واقعی پولیس افسران کو چھوٹی بچیوں کو روکنے اور جرمانے کا تصور کر سکتے ہیں؟
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سابق وزیراعظم گیبریل اٹل فرانس فرانس اسکارف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: فرانس اسکارف پر پابندی
پڑھیں:
طالبعلم نے دریامیں چھلانگ لگادی،بچانے کیلئے بھائی بھی گودگیا
آزاد کشمیرکے ضلع جہلم ویلی میں چکوٹھی کے قریب درنگ کے مقام پر میٹرک کے طابعلم کاشف نے امتحان میں فیل ہونے پر دل برداشتہ ہوکر دریائے جہلم میں چھلانگ لگادی۔
چھوٹے بھائی کو بچانے کے لئے بڑا بھائی وقاص بھی دریا میں کود گیا، دونوں بھائی دریائے جہلم کی بے رحم لہروں کی نذر ہوگئے جب کہ ریسکیو 1122 اور علاقہ مکینوں نے تلاش شروع کردی۔
میٹرک کے امتحان میں فیل ہونے پر دل برداشتہ ہو کر دریائے جہلم میں چھلانگ لگانے والے چکوٹھی کے قریبی علاقے درنگ کے ریائشی نوجوان کاشف کی ٹک ٹاک پر آخری ویڈیو بھی وائرل ہوگئی جو اس نے دریا میں چھلانگ لگانے سے ایک گھنٹہ قبل شیئر کی تھی۔
مجھے لگتاہے کہ میرے سارے خواب ادھورے رہ جائیں گے، پیاریو مجھے لگتا ہے کہ میری موت جوانی میں ہوگی۔
عینی شاہدین کے مطابق دونوں نوجوانوں کی کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔