اسپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم استعفیٰ دینے کے لیے تیار، اعظم سواتی کے حوالے سے اہم سوال پوچھ لیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ میں سازشی نہیں، 5 منٹ میں استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہوں۔
یہ بھی پڑھیں اسپیکر بابر سلیم کو کرپشن الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی میں اختلافات
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اعظم سواتی کے پیچھے کون ہے؟ انہوں نے جیل سے رہائی کے بعد مجھ پر کرپشن کے الزامات لگائے۔
بابر سلیم سواتی نے کہاکہ میرے خلاف پارٹی کی جانب سے بنائی گئی احتساب کمیٹی نے تحقیقات ختم کردی ہیں۔
اسپیکر نے کہاکہ پارٹی کی کمیٹی نے قرار دیا ہے کہ اسمبلی میں کیے گئے اقدامات آئینی، قانونی اور رولز کے مطابق ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ اسمبلی میں گریڈ 18 سے اوپر براہِ راست بھرتی نہیں ہو سکیں گی، ہم نے ابھی تک اسمبلی میں بھرتیاں نہیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے اسپیکر بابر سلیم سواتی کو کرپشن الزامات سے بری کردیا
واضح رہے کہ حال ہی میں اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی پر کرپشن کے الزامات لگائے گئے تھے، جس کے بعد پارٹی کی جانب سے بنائی گئی احتساب کمیٹی نے ان کے خلاف تحقیقات کیں اور انہیں کلین چٹ دے دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی استعفی بابر سلیم سواتی کرپشن الزامات کلین چٹ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی استعفی بابر سلیم سواتی کرپشن الزامات کلین چٹ وی نیوز بابر سلیم سواتی احتساب کمیٹی کمیٹی نے
پڑھیں:
لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا نئے انوائرمنٹ ایکٹ لانے کا مطالبہ
حسن علی:اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اسمبلی احاطے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سموگ پر قابو پانے کے لیے نیا انوائرمنٹ ایکٹ ناگزیر ہے، موجودہ قانون کے تحت مؤثر اقدامات ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایک اہم مسئلہ ہے اور اپوزیشن شاید ایکٹ کی کمپوزیشن کے معاملے پر اسے عدالت میں لے جا رہی ہے۔
ملک محمد احمد خان نے مطالبہ کیا کہ مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ فراہم کیا جائے، کیونکہ آئینی تحفظ کے بغیر کوئی بھی قانون مؤثر ثابت نہیں ہوسکتا۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں
اسپیکر پنجاب اسمبلی کے مطابق پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والی قرارداد متفقہ ہے اور اس پر کسی سیاسی جماعت نے مخالفت نہیں کی۔