قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو

لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی 9 مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانت میں 27 جون تک توسیع کر دی۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے درخواستوں پر سماعت کی۔

عمر ایوب کے وکلاء نے ان کی ایک پیشی سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی اور بتایا کہ عمر ایوب بیماری کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے۔

مہنگائی کم ہونے کا دعویٰ بے بنیاد، آگے گندم کا بحران آ رہا ہے: عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مہنگائی کم ہونے کا دعویٰ بے بنیاد، آگے گندم کا بحران آ رہا ہے۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

عمر ایوب نے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور پر حملوں اور تھانا شادمان جلانے کے مقدمات میں ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں پر بغاوت اور کارکنوں کو جلاؤ گھیراؤ پر اُکسانے کا الزام ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: عمر ایوب

پڑھیں:

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کے دلخراش واقعے پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شدید افسوس اور مذمت کا اظہار کیا ہے۔ حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکار عبدالوحید شہید ہو گئے۔

اسپیکر نے شہید اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ پولیس اہلکار عبدالوحید کی قربانی کو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ وہ بچوں کے محفوظ اور صحت مند مستقبل کے لیے اپنی جان قربان کر گئے۔

سردار ایاز صادق نے شہید کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا:

“بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے مشن پر مامور افراد پر حملہ ناقابلِ برداشت ہے۔ ایسے عناصر جو قوم کے مستقبل پر حملہ آور ہیں، ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔”

واضح رہے کہ ملک بھر میں پولیو کے خاتمے کے لیے انسداد پولیو ٹیمیں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں، جن کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی اہلکار ہمہ وقت موجود ہوتے ہیں۔ نوشکی کا واقعہ انسداد پولیو ورکرز اور ان کے محافظوں کی جانوں کو لاحق خطرات کی ایک اور یاد دہانی ہے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • 53 کروڑ روپے کا فراڈ کیس،اداکارہ نادیہ حسین کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے کی شدید مذمت
  • ’’پہلے بڑے چورپکڑیں ‘‘ قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی نے بجلی چوری پر مقدمات کابل مستردکردیا
  • 9 مئی، عسکری ٹاور حملہ سمیت 3 مقدمات کے ایک، ایک گواہ کی شہادتیں قلم بند
  • عمر ایوب کی 9 مئی کے تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
  • یومِ تکبیر:پاکستان کا ایٹمی قوت بننا قومی سلامتی کی ضمانت اور اسلامی دنیا کیلیے اُمید کا نشان
  • گنڈاپور کا اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی کو 1 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس
  • اسپیکر قومی اسمبلی کی لاہور قلندرز کو   مبارکباد
  • اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف عدم اعتماد کسی بھی وقت آ سکتی ہے ، سلمان اکرم راجہ کا بڑا دعوی