میں سازشی نہیں، 5 منٹ میں استعفیٰ دینے کیلئے تیار ہوں، بابر سلیم سواتی
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ میرے خلاف پارٹی نے انکوائری ختم کردی ہے، میں سازشی نہیں، 5 منٹ میں استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہوں۔
پشاور میں صحافیوں سے گفتگو میں بابر سلیم سواتی نے کہا کہ میرے خلاف پارٹی کی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی نے تحقیقات ختم کی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) انٹرنل اکاونٹ یبلٹی کمیٹی کی خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھرتیوں اور پروموشن سے متعلق تحقیقاتی کی رپورٹ سامنے آگئی۔
انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے اسمبلی میں اقدامات کو آئینی، قانونی اور رولز کے مطابق قرار دیا، میں سازشی نہیں، پانچ منٹ میں استعفی دینے کیلئے تیار ہوں۔
اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے مزید کہا کہ اعظم سواتی کے پیچھے کون ہے؟ جس پر میرے خلاف الزامات لگائے گئے، جیل سے رہائی کے بعد اعظم سواتی نے مانسہرہ میں کرپشن کا الزام مجھ پر لگایا۔
اُن کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں گریڈ 18 سے اوپر ڈائریکٹ بھرتی نہیں ہوسکے گی، ہم نے ابھی تک اسمبلی میں بھرتیاں نہیں کیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسمبلی میں بابر سلیم
پڑھیں:
صدر زرداری کے استعفیٰ سے متعلق افواہیں بے بنیاد اور جمہوری نظام کے خلاف سازش ہیں، شیری رحمان
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے صدر آصف علی زرداری کے استعفیٰ سے متعلق گردش کرتی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے سروپا، گمراہ کن اور جمہوری ڈھانچے کو کمزور کرنے کی منظم سازش قرار دیا ہے۔
اپنے ردعمل میں شیری رحمان نے کہا کہ عوام ان جعلی خبروں، افواہوں اور منفی پراپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ صدر زرداری نے ہر نازک وقت میں جمہوریت کا پرچم بلند رکھا اور وہ آج بھی جمہوری استحکام کی علامت اور آئینی اقدار کے سچے نگہبان ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹاٗئم میگزین نے شیری رحمان کو دنیا کی 100 بااثر ترین شخصیات میں شامل کرلیا
شیری رحمان نے صدر زرداری کے تاریخی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی مرضی اور سیاسی بصیرت سے تمام اختیارات پارلیمان کو منتقل کیے، جس سے پارلیمانی جمہوریت کی مضبوط بنیاد رکھی گئی۔ آج صدر زرداری اتحادی حکومت کے توازن اور استحکام کا سب سے اہم ستون ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر زرداری نے ہمیشہ ذاتی مفاد پر قومی مفاد کو ترجیح دی اور وہ آج بھی پارلیمانی نظام کے اصل محافظ اور آئینی تسلسل کے ضامن ہیں۔
شیری رحمان نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی موجودگی اس بات کی ضمانت ہے کہ آئین، پارلیمان اور جمہوری ادارے محفوظ رہیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
استعفی پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان شیری رحمان صدر آصف علی زرداری