قومی ٹیم کا ٹیسٹ فارمیٹ میں ہیڈکوچ کون ہو؟ وسیم اکرم نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کیلئے نئے نام کی حمایت کردی۔
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق کپتان و سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ا یل) کے 10ویں ایڈیشن اور قومی ٹیم کے مستقبل کے کوچنگ سیٹ اپ پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ قومی ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے یونس خان بطور بیٹنگ کوچ ایک اچھا آپشن ہیں، وہ بطور کوچ نوجوان کھلاڑیوں کی ذہنیت کو تبدیل کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی کی رخصتی کے بعد عاقب جاوید کو ریڈ بال کوچ مقرر کیا تھا۔
دوسری جانب پی سی بی نے حال ہی میں سابق فاسٹ بولر کو ڈائریکٹر آف ہائی پرفارمنس نامزد کردیا تھا جبکہ مائیک ہیسن کو پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کا ہیڈکوچ بنایا تھا۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر مائیک ہیسن کی پہلی اسائنمنٹ بنگلادیش کے خلاف 3 میچوں کی ٹی20 ہوم سیریز ہے، جو 28 مئی سے یکم جون تک شروع ہوگی۔
Post Views: 4.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔