ڈیرہ اسماعیل خان، لڑکے سے بدفعلی کا الزام، 8 سالہ بچی ونی کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا میں لڑکے سے بدفعلی کے الزام میں 8 سالہ بچی ونی کردی گئی۔
ڈی آئی خان پولیس کے مطابق علاقہ پنچایت نے متاثرہ لڑکے سے ملزم کی 8 سالہ بہن کا نکاح کرادیا ہے۔
پولیس کے مطابق چند روز قبل 2 ملزمان نے 12 سالہ لڑکے سے بدفعلی کی تھی، پنچایت نے ان میں سے ایک ملزم کی بہن کو متاثرہ لڑکے کے ساتھ ونی کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔
ڈی آئی خان پولیس کے مطابق گزشتہ روز پنچایت نے متاثرہ لڑکے اور بچی کا نکاح کرایا ہے، نکا ح خواں سمیت پنچایت کے 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لڑکے سے
پڑھیں:
کینگرو نے شہری پر مکّے برسا دیے، پانی میں ڈبونے کی بھی کوشش
آسٹریلیا میں ایک کینگرو ایک شخص کےلیے اتنا خطرناک ہوگیا کہ اس نے اسے سیلاب کے پانی میں ڈبونے کی کوشش کی اور اس پر حملہ بھی کردیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کینگرو نے سڑک پر موجود ایک شخص پر بری طرح حملہ کیا جس کے بعد متاثرہ شخص نے بھی خود کو بچانے کی کوشش کی، اس دوران کینگرو نے اسے سیلاب کے پانی میں ڈبونے کی کوشش کی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کینگرو نے متاثرہ شخص پر بالکل انسانوں کی طرح حملہ کیا، اسے گھونسے مارے اور اس کا سر پانی میں ڈبونے کی کوشش کی۔
کچھ دیر بعد قریب سے آنے والی گاڑی سے کینگرو ڈر گیا اور وہاں سے بھاگ گیا۔
یہ واقعہ سیلاب سے متاثرہ شہر پورٹ میکوری میں پیش آیا، یہاں سیلاب کے باعث کچھ لوگوں کی اموات کی بھی اطلاعات ہیں۔
مقامی وائلڈ لائف کے مطابق جنگلی جانور سیلابی صورتحال کے باعث پریشان ہوتے ہیں اور انہیں خطرہ محسوس ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ غیر معمولی رویے کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔
Post Views: 6