نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 29 تا 30 مئی ہانگ کانگ کا دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار 29 تا 30 مئی کو عوامی جمہوریہ چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ کا دورہ کریں گے۔
نائب وزیراعظم بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی کے قیام سے متعلق کنونشن کی دستخطی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار 30 مئی کو IOMed کنونشن پر دستخط کریں گے اور تقریب سے خطاب کریں گے۔
اس موقع پر وہ مختلف دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی مکمل پاسداری، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مؤثر نفاذ اور بین الاقوامی قوانین کی پیروی کے ذریعے امن و سلامتی اور عالمی خوشحالی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔
ثالثی، سفارتکاری، مکالمہ اور بین الاقوامی تعاون اس جامع حکمت عملی کے اہم ستون ہیں۔
پاکستان IOMed کا بانی رکن ہے اور اس کے مقاصد و اہداف کی بھرپور حمایت کرتا ہے، بین الاقوامی تنازعات کے پرامن حل اور ثالثی کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بین الاقوامی کریں گے
پڑھیں:
27ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار کی تجویز
نائب وزیراعظم و وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میری حکومت کو تجویز ہے 27ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے۔
ایوان بالا میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ نہیں ہوگا کہ جلد بازی میں ترمیم منظور کرلی جائے، ہم اتحادیوں سے مشاورت کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت اتحادیوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے، اور قانون سازی میں ان کی مشاورت شامل ہوتی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی بالکل ہونی چاہیے، قائد حزب اختلاف اس ایوان کا حصہ ہیں، اور ہم اس تعیناتی میں بالکل رکاوٹ نہیں۔
نائب وزیراعظم نے کہاکہ 27ویں آئینی ترمیم کی حتمی دستاویز آپ کو پیش کردی جائےگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں