چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ترکمانستان کے دورے پر روانہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی—فائل فوٹو
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ترکمانستان کے دورے پر روانہ ہو گئے۔
چیئرمین سینیٹ سے ترکمانستان کے سفیر عطاء جان مولاموف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ملاقات کی۔
چیئرمین سینیٹ کو دورے کی دعوت ترکمانستان کی مجلس کی چیئر پرسن نے دی ہے۔
یوسف رضا گیلانی کے دورۂ ترکمانستان کے دوران اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں میں تجارتی و اقتصادی روابط بڑھانے، پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
دورے کا مقصد پاکستان اور ترکمانستان کے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: یوسف رضا گیلانی ترکمانستان کے چیئرمین سینیٹ
پڑھیں:
پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا:یوسف رضاگیلانی
ویب ڈیسک: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا۔
اسلام آباد میں یوسف رضاگیلانی نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن کئے،افغانستان میں بدامنی سے مہاجرین نے پاکستان کا رخ کیا،پاکستان نے دنیا میں امن کیلئے کردار اداکیا۔