آئی ایم ایف کا ریونیو بڑھانے کیلئے ٹیکس نادہندگان کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
اسلام آباد (عترت جعفری) پاکستان اور آئی ایم ایف نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان روپے کی قدر میں کمی کو روکنے کے لیے زرمبادلہ کو زیر استعمال نہیں لائے گا۔ آئی ایم ایف کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تمام صوبے پراپرٹی پر ٹیکسیشن کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ آئندہ کسی بھی پراپرٹی پر ٹیکس کرایہ کی بجائے ویلیو کی بنیاد پر لگے گا۔ صوبوں کے اندر ٹیکسوں کی وصولی کو بہتر بنانے کے لیے معلومات کے تبادلہ کا میکنزم بنایا جا رہا ہے اور صوبوں سے زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کے حوالے سے بھی اعدادوشمار حاصل کیے جائیں گے۔ ریونیو کے کسی بھی شارٹ فال کے ایڈجسٹمنٹ اخراجات میں کمی کے ذریعے کی جائے گی۔ گیس کے شعبہ میں موجود سرکلر ڈیٹ کی رپورٹنگ اب سہ ماہی بنیاد پر کی جائے گی۔ گورننس کے حوالے سے تشخیصی رپورٹ جولائی میں شائع کر دی جائے گی اور اس پر عمل درآمد کیلئے ایکشن پلان بھی تیار کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو کہا گیا ہے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کو تیز کیا جائے اور ٹیکس چوری کی روک تھام کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کو موثر بنایا جائے۔ آئی ایم ایف نے ٹیکس حکام کے اختیارات میں مزید اضافہ کی سفارش کی ہے اور پوائنٹ آف سیل پر ٹیکس چوری پر جرمانہ پانچ لاکھ سے بڑھا کر 50 لاکھ کرنے کی تجویز دی ہے۔ ٹیکس چوری پر فوجداری کارروائی کو سخت بنانے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ سولر پینلز پر ٹیکس استثنیٰ کو ختم کرنے، کھاد، سپرے اور زرعی آلات پر جی ایس ٹی لگانے اور لگژری اشیاء پر سیلز ٹیکس کو بڑھا کر 25 فیصد کرنے کی سفارش بھی دی گئی ہے۔ آئی ایم ایف نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے یا تنخواہ یا پنشن میں اضافہ کی تجویز کی مخالفت نہیں کی۔ پاکستانی حکام سے کہا ہے کہ ان رعایات سے جو ریونیو کا نقصان ہوگا اس کو پورا کرنے کے لیے متبادل انتظام بجٹ کا حصہ ہونا چاہیے۔ اس کے لیے آئی ایم ایف نے تجویز کیا کہ غیر ضروری سبسڈیز میں کمی کر دی جائے اور ٹیکس ایگزمپشنز کو بھی ختم کیا جائے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف نے پر ٹیکس کے لیے
پڑھیں:
پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف اپنی ہوم سیریز سے بھی اینڈی پائی کرافٹ کو نکالنے کا مطالبہ،آئی سی سی کو خط
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (اسپورٹس ڈیسک )ایشیا کپ کے بعد پاکستان نے اپنی ہوم سیریز سے بھی اینڈی پائی کرافٹ کو نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو اپنی ہوم سیریز سے بھی نکالنے کیلئے آئی سی سی کو خط لکھ دیا۔آئندہ ماہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز ہونی ہے، میچ آفیشلز میں اینڈی پائی کرافٹ کا نام میچ ریفری کی حیثیت سے شامل ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی سی سی کو خط میں کہا کہ پاک جنوبی افریقا مینز سیریز کے دوران اینڈی پائی کرافٹ کی تعیناتی قبول نہیں ہے۔