وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں روٹی کی قیمت کم کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
لاہور:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں آٹا سستا ہونے پر روٹی کے نرخ کم کرنے کی ہدایت کر دی۔
مریم نواز نے آٹے کے نئے نرخ کے مطابق روٹی کی قیمت مقرر کرنے اور پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو روٹی کا ریٹ کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کا حکم دیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چکن، سبزیوں اور دالوں کے نرخ کی بھی کڑی مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ غریب کا بچہ ہفتے میں ایک دن سستا چکن کھا لیتا تھا، چکن مہنگا ہوا تو غریب ہفتے میں ایک دن بھی نہیں کھا سکے گا اور مجھے یہ ہرگز برداشت نہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ روٹی کے نرخ تاریخ کی کم ترین سطح پر لائیں گے، آٹے کے نرخ میں کمی کا فائدہ براہ راست غریب عوام کو پہنچنا چاہیے۔ آٹے کے نرخ میں کمی کے تناسب سے روٹی کا نیا ریٹ مقرر کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گوگل کی جانب سے پنجاب میں گوگل کروم بک کی فیکٹری لگانے کی پیشکش ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کروادی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں گوگل کی جانب سے گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کروادی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے گوگل فار ایجوکیشن اور ٹیک ویلی کے اعلیٰ سطح وفدنے ملاقات کی اور تعلیم اور خاص طور پر بچیوں کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید تعلیم کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کو متاثر کن قراردیا۔
ملاقات میں بتایا گیا کہ گوگل کروم بک میں 3 بڑے اور اہم سافٹ ویئر بھی انسٹال کیے جائیں گے۔
طلبہ کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹول کٹ اور’جیمنی اے آئی‘ بھی انسٹال کیا جائے گا، انگلش لرننگ کے لیے’ریڈ آلانگ‘ سافٹ ویئر بھی گوگل کروم بک میں میسر ہوگا جبکہ ’کینوا‘سافٹ ویئر بھی مہیا کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تعلیم کے فروغ کے لیے گوگل فار ایجوکیشن کی معاونت کو سراہا۔ گوگل فارایجوکیشن کے وفد نے بریفنگ میں بتایا کہ گوگل فارایجوکیشن نے پنجاب میں سرکاری سکولوں کے 2 ہزار سے زائد ٹیچرز کو ٹریننگ دی ہے جبکہ دیگر اساتذہ کو بھی آئی ٹی ٹریننگ دی جارہی ہے۔
فیلڈ مارشل کاعہدہ آئینی بنانے کیلئے آرٹیکل243 میں ترمیم کی جائے گی، وفاقی حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تیاری پکڑلی
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بنیادی تعلیم کا حصہ بنانے پر کام کررہے ہیں، پنجاب کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس حب بنانا ہمارا عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گوگل کروم بک فیکٹری کے قیام کے لیے بھرپور معاونت کریں گے۔
مزید :