لاہور:

قومی فاسٹ بالر حسن علی نے کہا بنگلا دیش کے خلاف میچ میں 6 سال بعد ہمارا روٹی گینگ دوبارہ اکٹھا ہوا جس پر بے حد خوشی ہوئی۔

لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے حالیہ سفر، ٹیم میں واپسی اور مستقبل کے عزائم پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔

 انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ ان کے لیے خاصے مشکل رہے، لیکن پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے شاندار کارکردگی دکھا کر انہیں بے حد خوشی ہوئی ہے۔

حسن علی نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ قومی کرکٹ اکیڈمی (NCA) میں کی جانے والی محنت اور ٹریننگ کو دیا۔

مزید پڑھیں: حسن علی 5 وکٹیں لینے والے چوتھے پاکستانی بولر بن گئے

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے بڑے بڑے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بھی اتار چڑھاؤ آتے رہے ہیں، لیکن اگر آپ اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھیں اور مسلسل محنت کرتے رہیں تو آپ کی کارکردگی بہتر رہتی ہے۔

انہوں نے اپنے پرانے ساتھیوں شاداب خان، فہیم اشرف اور فخر زمان کے ساتھ دوبارہ کھیلنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چھ سال بعد روٹی گینگ دوبارہ اکٹھے کھیل رہا ہے، ہم ایک دوسرے کو بہت مس کرتے تھے۔

ٹی20 ورلڈ کپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ وہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق ضرور دستیاب ہوں گے، اور ان کی کوشش ہو گی کہ اپنی پرفارمنس سے ٹیم کو فائدہ پہنچائیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ میں صرف ایک فارمیٹ تک محدود نہیں رہنا چاہتا بلکہ پاکستان کے لیے تینوں فارمیٹس میں کھیلنا چاہتا ہوں۔

مزید پڑھیں: کرکٹر کی والدہ کو ڈاکو لوٹ کر فرار، لاکھوں کی مالیت کا پرس چھین لیا گیا

نئے بولنگ کوچ ایشلی کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ اچھا وقت گزر رہا ہے اور دونوں کے درمیان گپ شپ بھی ہوتی رہتی ہے، جس سے سیکھنے کا عمل جاری ہے۔

اپنے مداحوں کے لیے حسن علی کا کہنا تھا کہ فینز میری فیملی کا حصہ ہیں، ان کی سپورٹ میرے لیے باعثِ حوصلہ ہے۔ جب شائقین مجھے 'جنریٹر' کہتے ہیں تو میں خوش ہو جاتا ہوں۔

انہوں نے اپنی موجودہ شاندار پرفارمنس اپنی اہلیہ، بچوں اور اپنے نام کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ان کے لیے خاص ہے۔

 حسن علی نے مزید کہا کہ اگر ہمیں میگا ایونٹس جیتنے ہیں تو ہمیں جدید طرز کی کرکٹ کھیلنی ہو گی، بالکل ویسی جیسی دنیا کی دیگر بڑی ٹیمیں کھیل رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: حسن علی نے کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

ضرورت پڑی تو دوبارہ حملہ کردیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو دھمکی

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ حملے کی دھمکی دے دی۔ ٹرتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔
ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کا دفاع کرتے ہوئے تہران کو متنبہ کیا کہ اگر ضرورت پڑی تو واشنگٹن دوبارہ حملہ کرے گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل“ پر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی فضائی حملے ایران کی جوہری تنصیبات کو “صفحۂ ہستی سے مٹا چکے ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو امریکا دوبارہ حملہ کرنے میں ہچکچاہٹ نہیں کرے گا۔
ٹرمپ کا یہ بیان ایرانی نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی کے اس اعتراف کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے امریکی و اسرائیلی بمباری کے باعث ایرانی جوہری تنصیبات کو ”شدید نقصان“ پہنچنے کا اعتراف کیا۔
عراقچی کے مطابق ایران کا جوہری پروگرام فی الحال رک چکا ہے، لیکن ایران یورینیم کی افزودگی سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا۔
حملے کے بعد صدر ٹرمپ کی ایران کو سخت وارننگ: ’جوابی کارروائی پر پہلے سے کہیں زیادہ شدید طاقت کا مظاہرہ کریں گے‘
واضح رہے کہ 2 جون کو امریکی فضائیہ نے B-2 بمبار طیاروں کے ذریعے ایران کے حساس ترین جوہری مقامات ، نطنز، فردو اور اصفہان کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں فردو کا وہ زیرِ زمین مرکز بھی شامل تھا جو نصف میل گہرائی میں واقع ہے۔
سی آئی اے، امریکی محکمہ دفاع اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے ان حملوں کو ”ایران کے ایٹمی ڈھانچے کے لیے کاری ضرب“ قرار دیا ہے۔
سی آئی اے ڈائریکٹر جون ریٹکلف کے مطابق، 18 گھنٹوں میں 14 انتہائی طاقتور ”بنکر بسٹر“ بم گرائے گئے، جنہوں نے زیرِ زمین تنصیبات کو تباہ کر دیا۔ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی نے بھی اس نقصان کو ”انتہائی شدید“ قرار دیا۔
اسرائیلی جوہری توانائی ادارے نے بھی تصدیق کی ہے کہ فردو کا مقام ”ناقابلِ استعمال“ ہو چکا ہے جبکہ نطنز میں سینٹری فیوجز ناقابلِ مرمت ہیں۔ ان کے مطابق ایران حملوں سے پہلے افزودہ یورینیم کو منتقل کرنے میں ناکام رہا، جس سے اس کے ایٹمی عزائم کو کئی سال پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔
دوسری جانب، ایران نے ان حملوں کو اپنی خودمختاری پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ پروگرام متاثر ہوا مگر افزودگی سے پیچھے ہٹنا ممکن نہیں۔
عباس عراقچی نے یہ بھی واضح کیا کہ ایران فی الوقت امریکہ سے کسی قسم کے مذاکرات کا ارادہ نہیں رکھتا۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • بہوئیں دیر تک سوتی رہتی ہیں؛ اداکارہ اسماء نے سب بتادیا
  • بھارت کی دوبارہ سبکی، امریکی صدر نے 5 طیارے گرانے کا ذکر پھر چھیڑ دیا
  • کراچی : بلدیہ ٹائون میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش
  • خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش،والدین خوشی سے نہال
  • فضل الرحمن کے ایم ایم اے کو دوبارہ فعال کرنے کیلئے رابطے، ساجد نقوی کی ملاقات
  • ہم اسرائیل پر دوبارہ حملہ کرنے کیلئے تیار ہیں، ایرانی صدر
  • خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش
  • بہوئیں دیر تک سوتی رہتی ہیں؛ اداکارہ اسماء عباس نے سب بتادیا
  • ضرورت پڑی تو واشنگٹن دوبارہ حملہ کرے گا، ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو پھر دھمکی
  • ضرورت پڑی تو دوبارہ حملہ کردیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو دھمکی