اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے، جذباتی تقریر نے دل دہلا دیے
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
نیویارک : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں فلسطین کے مستقل مندوب ریاض منصور کی جذباتی تقریر نے سب کو آبدیدہ کر دیا۔
اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملوں اور انسانی بحران پر بات کرتے ہوئے فلسطینی مندوب غم سے رونے لگے۔
ریاض منصور نے کہا کہ غزہ میں درجنوں بچے بھوک سے مر رہے ہیں، مائیں ان کے بے جان جسموں کو گود میں اٹھا کر ان سے معافی مانگ رہی ہیں۔ انہوں نے سوال کیا:
"کیا کوئی انسان یہ منظر برداشت کر سکتا ہے؟"
انہوں نے ذاتی دکھ بیان کرتے ہوئے کہا، "میرے بھی نواسے اور پوتے ہیں، میں جانتا ہوں وہ اپنے خاندانوں کے لیے کیا معنی رکھتے ہیں۔"
ریاض منصور نے مزید کہا، "آگ اور بھوک فلسطینی بچوں کو نگل رہی ہے، اور دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔" ان کی تقریر کے دوران اقوام متحدہ کے ہال میں خاموشی چھا گئی۔
ریاض منصور کی اس درد بھری تقریر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس نے دنیا بھر کے عوام اور کئی عالمی رہنماؤں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔
یاد رہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملے 17 ماہ سے جاری ہیں اور اب تک شہدا کی تعداد 54 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Wear The Peace® (@wearthepeace)
حالیہ حملے میں ایک فلسطینی جوڑے کے 9 بچے شہید ہو گئے جبکہ امدادی سامان لینے والے افراد پر بمباری سے 6 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوئے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ریاض منصور
پڑھیں:
مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں،متنازع علاقہ ، پاکستان
حتمی فیصلہ اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری کے ذریعے وہاں کے عوام کو خود کرنا ہے
جنرل اسمبلی میں بھارتی نمائندے کے ریمارکس پرپاکستانی مندوب کا دوٹوک جواب
پاکستان نے اقوام متحدہ میں واضح کیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، نہ کبھی تھا اور نہ ہی کبھی ہوگا، یہ ایک متنازع علاقہ ہے، جس کا حتمی فیصلہ اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری کے ذریعے وہاں کے عوام کو خود کرنا ہے۔جنرل اسمبلی میں انسانی حقوق کی رپورٹ پیش کیے جانے پر بھارتی نمائندے کے ریمارکس کے جواب میں پاکستان کے فرسٹ سیکریٹری سرفراز احمد گوہر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں بھارت کے بلاجواز دعوں کا جواب دینے کے اپنے حقِ جواب (رائٹ آف رپلائی) کا استعمال کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں بھارتی نمائندے کی جانب سے ایک بار پھر دہرائے گئے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا، بلکہ اس کونسل کے سامنے صرف چند حقائق پیش کرنا چاہوں گا۔سرفراز احمد گوہر نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، نہ کبھی تھا اور نہ ہی کبھی ہوگا، یہ ایک متنازع علاقہ ہے، جس کا حتمی فیصلہ اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری کے ذریعے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو کرنا ہے، جیسا کہ سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں میں مطالبہ کیا گیا ہے۔