سندھ حکومت نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا ضابطہ اخلاق جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق کھالیں جمع کرنے کے لیے متعلقہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی اجازت لینی ضروری ہے، کمشنر اور ڈی سی رجسٹرڈ فلاحی اداروں، مدارس اور خیراتی اداروں کو اجازت نامہ دیں گے۔
اعلامیے کے مطابق کالعدم تنظیم کو کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، کھالیں جمع کرنے کے لیے کیمپ اور بینر لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور سمیت ملک بھر میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 7 جون ہفتے کو ہو گی۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمارتوں پر جھنڈے اور لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اعلانات کرنے پر پابندی ہوگی، انتظامیہ کی جانب سے جاری اجازت نامہ کھالیں جمع کرانے کے دوران ساتھ رکھنا لازم ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق اسلحہ رکھنے سے متعلق تمام اجازت نامے 10سے 12 ذی الحجہ تک معطل کردیے گئے ہیں، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ ایس ایچ او کو کارروائی کا اختیار ہوگا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کھالیں جمع کرنے
پڑھیں:
غزہ میں کارروائیوں سے متعلق امریکا سے اجازت نہیں مانگتے: نیتن یاہو
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ میں کی جانے والی کارروائیاں امریکا کو رپورٹ کی جاتی ہیں لیکن کسی قسم کی اجازت نہیں لی جاتی۔
کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ غزہ کے کچھ حصوں میں اب بھی حماس کے مراکز موجود ہیں جنہیں مکمل طور پر ختم کیا جا رہا ہے۔ رفح اور خان یونس میں حماس کے مراکز ہیں جنہیں جلد ختم کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ میں غزہ میں اپنی فوج کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دوں گا اور حماس کے خلاف کارروائیاں بھی جاری رکھوں گا۔
نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اگر ہماری فوج پر حملے کی کوشش کی گئی تو ہم حملہ آوروں اور ان کی تنظیم دونوں کو نشانہ بنائیں گے، ہم اپنی فوج کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کارروائی کریں گے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ میں اعلیٰ سطح پر سیکیورٹی کی ذمے داری خود لیتا ہوں اور اسے کسی صورت ترک نہیں کروں گا۔