اسرائیل کو فوری طور پر غزہ میں امداد کی اجازت دینی چاہیے، اقوام متحدہ میں برطانوی بیان
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں برطانیہ کے نائب مستقل نمائندے سفیر جیمز کیریوکی نے کہا ہے کہ اسرائیل کو فوری طور پر غزہ میں امداد کی اجازت دینی چاہیے اور اقوام متحدہ کو کام کرنے کے قابل بنانا چاہیے۔
مشرقِ وسطیٰ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں بیان دیتے ہوئے جیمز کیریوکی نے کہا کہ ہم غزہ میں اسرائیلی حکومت کی بڑھتی ہوئی فوجی کارروائیوں کی بھی سختی سے مخالفت کرتے ہیں جو کہ مکمل طور پر غیر متناسب ہے، ہم فوری جنگ بندی اور مزید خونریزی روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
جیمز کیریوکی نے کہا کہ ہم نے آج پھر سنا ہے کہ غزہ میں انسانی مصائب کی سطح ناقابل برداشت ہے، شہریوں کو فاقہ کشی، نقل مکانی اور صدمے کا سامنا ہے۔
جیمز کیریوکی نے کہا کہ غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن نے اپنے ڈسٹری بیوشن سینٹر کا کنٹرول کھو دیا ہے، متعدد ہلاکتوں کی اطلاع دی گئی ہے اور امداد کے متلاشی افراد شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس، اقوام متحدہ کے پاس بڑے پیمانے پر جان بچانے والی امداد فراہم کرنے کا واضح منصوبہ ہے، بہادر انسان دوست رضاکار اپنا کام کرنے کے لیے تیار کھڑے ہیں، 9000 ٹرک سرحد پر کھڑے ہیں، وزیر اعظم نیتن یاہو کے لیے ہمارا پیغام واضح ہے کہ مدد کریں اور اقوام متحدہ کو اب کام کرنے دیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ اور اس کی تمام امدادی ایجنسیوں کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، ہم غزہ کی پٹی پر کنٹرول حاصل کرنے کے اسرائیلی حکومت کے ناقابل قبول ارادے کو بھی مسترد کرتے ہیں، مستقل جبری نقل مکانی بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مغربی کنارے میں پرتشدد کارروائیوں سے فلسطینیوں کو بھاگنے پر مجبور کیا جارہا ہے، یروشلم میں مقدس مقامات پر اسرائیلی وزراء کی اشتعال انگیز زبان کشیدگی میں اضافہ کر رہی ہے، 20 مئی کو برطانیہ نے مغربی کنارے میں فلسطینی برادریوں کے خلاف تشدد کو فروغ دینے والے افراد اور اداروں پر مزید پابندیوں کا اعلان کیا ہے، ہم ان زیادتیوں کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ نے کہا کہ کرتے ہیں
پڑھیں:
آئرلینڈ کا غزہ میں نسل کشی پر اسرائیل کو اقوام متحدہ سے نکالنے کا مطالبہ
آئرلینڈ کے صدر مائیکل ڈی ہیگنز نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل اور وہ ممالک جو اسے اسلحہ فراہم کر رہے ہیں انھیں غزہ میں نسل کشی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اقوام متحدہ سے خارج کر دینا چاہیے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آئرلینڈ کے صدر نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے آزاد ماہرین کی حالیہ رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ اس رپورٹ میں اقوام متحدہ کے مقرر کردہ آزاد ماہرین نے شواہد پیش کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔
آئرلینڈ کے صدر نے اسی رپورٹ کے تناظر میں کہا کہ ہمیں اسرائیل اور اسے اسلحہ فراہم کرنے والوں کی رکنیت ختم کرنے پر کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے۔ ان کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کیے جائیں جو ہمارے ہم جیسے انسانوں پر یہ مظالم ڈھا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی حکومت نے غزہ شہر میں ٹینک اور زمینی فوج تعینات کر دی ہے۔