جنگ کے بعد نواز شریف جاتی عمرہ میں کیا کر رہے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
جب پاک، بھارت جنگ جاری تھی تو نواز شریف اسلام آباد میں مقیم تھے۔ 10 اور 11 مئی کو پاکستان نے بھارت پر حملہ کیا، تو نواز شریف وزیر اعظم ہاؤس میں تھے۔ جنگ جیتنے کے بعد نواز شریف اسلام آباد سے لاہور واپس آگئے تھے۔
لیگی ذرائع کے مطابق نواز شریف جنگ جیتنے کے بعد سے جاتی عمرہ میں مصروف دن گزار رہے ہیں۔ جاتی عمرہ کے 2 مقامات پر نواز شریف میٹنگز کرتے ہیں۔ نواز شریف جاتی عمرہ میں جس گھر میں رہتے ہیں، اس کو پی ایم ہاؤس کہا جاتا ہے۔ یہاں یہاں نواز شریف اب صرف سیاسی میٹنگیز کرتے ہیں۔ دوسرا کانفرنس روم شریف میڈیکل سٹی میں بنایا گیا ہے جہاں پر تاریخی ورثے کی بحالی اور تحفظ کے لیے ’لاہور اتھارٹی فار ہیریٹیج ریوائیول‘ (لہر) کی میٹنگز کی جاتی ہیں۔ شریف میڈیکل سٹی کے اندر بنائے گئے کانفرنس ہال میں لہر کی میٹنگز میں سابق ڈی جی وال سٹی اتھارٹی کامران لاشاری موجود ہوتے ہیں اور وہ ہیریٹیج ریوائیوال پر مکمل بریفینگ دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے پاک بھارت تنازع کے دوران نواز شریف کیوں چُپ رہے؟ رانا ثنااللہ نے بھید کھول دیا
لیگی ذرائع نے بتایا پچھلے چند روز قبل خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، عرفان صدیقی، رانا ثناء اللہ نے نواز شریف سے جاتی عمرہ پی ایم ہاؤس میں ملاقاتیں کی ہیں۔ ان ملاقاتوں میں نواز شریف کو ملکی صورتحال اور عمران خان کے کیسز اور رہائی کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر آگاہ کیا گیا تھا۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی رانا ثناء اللہ نے پارٹی صدر میاں نواز شریف کو تجویز دی ہے کہ اکتوبر یا نومبر میں پارٹی کو موبلائز کرنے کے لیے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا جائے، جس پر نواز شریف نے رانا ثناء اللہ کو بتایا کہ اس پر مزید مشاورت کے بعد اس تجویز پر عمل کیا جاسکتا ہے۔ ان ملاقاتوں میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ آصف نے نواز شریف کو جنگ جتنے کی مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیے پاک بھارت جنگ کے روز مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کہاں تھے؟
لیگی ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز شریف فیملی کا فیملی ڈے ہوتا ہے۔ اس دن سیاسی اور نجی ملاقاتوں کا شیڈول جاری نہیں کیا جاتا۔ وزیر اعظم شہباز شریف لنچ اپنے بھائی میاں نواز شریف کے ساتھ کرتے ہیں۔ یہ گزشتہ کئی برسوں سے وزیر اعظم شہباز شریف کی یہ ہی روٹین کے وہ اتوار کو دوپہر کا کھانا اپنے بھائی کے ساتھ کھاتے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف ملکی صورتحال پر نواز شریف کو مکمل بریف کرتے ہیں۔ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کرتے رہتے ہیں۔ اس میٹنگ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک ہوتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: نواز شریف کو جاتی عمرہ کرتے ہیں کے بعد
پڑھیں:
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف لندن روانہ
لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف لندن کے لئے روانہ ہوگئے ، جہاں وہ معمول کا طبی معائنہ کرائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف پیر کی صبح لاہور سے غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے لندن روانہ ہوگئے۔
خاندانی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف تقریباً دو ہفتے لندن میں قیام کریں گے جہاں ان کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ اور چیک اپس ہوں گے، یہ دورہ ان کے باقاعدہ علاج اور میڈیکل مانیٹرنگ کا حصہ ہے۔
حالیہ دنوں میں ن لیگی صدر نے لاہور کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کا دورہ کیا تھا، جہاں گردن اور پٹھوں کے درد کی شکایت پر ان کا ایم آر آئی ٹیسٹ کیا گیا۔
ڈاکٹروں نے انہیں مزید تفصیلی معائنے کے لیے لندن جانے کا مشورہ دیا تھا ۔
واضح رہے کہ ن لیگی صدر اس سے قبل جون میں بھی علاج معالجے کے لیے لندن گئے تھے، چند ماہ میں یہ ان کا دوسرا طبی دورہ ہے۔
Post Views: 6