ای چالان نادہندہ افراد کیلئےبری خبر
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
عرفان ملک:کیمروں کے ذریعے ای چالان نادہندہ افراد کیلئےبری خبر ، ضلعی پولیس اب نادہندہ افراد کے گھروں پر ریڈ کرے گی۔تمام اضلاع کی پولیس کو نادہندہ افراد کی فہرستیں فراہم کر دی گئی ہیں۔اس سے قبل صرف ٹریفک پولیس سڑکوں پر ایسی گاڑیوں کو روکتی تھی۔
نیا قانون پاس ہونے کے بعد ضلعی پولیس کو کارروائی کا اختیار دے دیا گیا ہے۔پنجاب بھر میں ای چالان کی مد میں 6 ارب روپے سے زائد رقم واجب الادا ہے۔
غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ
جو افراد چالان جمع نہیں کروائیں گے، انہیں سرکاری دفاتر سے کوئی سہولت بھی نہیں دی جائے گی ,مثلاً گاڑی کا انتقال، فائل اپروول، یا رجسٹریشن میں رکاوٹ.
یہ اقدامات حکومت کی جانب سے ای چالان نظام کو مؤثر بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں تاکہ شہری بروقت ادائیگیاں یقینی بنائیں۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: نادہندہ افراد
پڑھیں:
دہشتگرد گروپس میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کے شواہد مل رہے ہیں: آئی جی پولیس
انسپکٹر جنرل آف خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے کسی بھی ضلع میں چند سو سے زیادہ دہشتگرد موجود نہیں، جنوبی وزیرستان میں دہشتگروں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے، دہشتگرد گروپس میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کے شواہد مل رہے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ جنوبی اضلاع کے تمام ہائی ویز پر پولیس کی پٹرولنگ بحال ہے، دہشتگروں کے خلاف صوبے کے پہاڑی اضلاع میں بھی آپریشنز کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی اضلاع بنوں اور ڈی آئی خان میں پولیس ہائی الرٹ پر ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس کیلئے کوئی ضلع چیلنجنگ نہیں۔آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں غیرملکیوں کے ملوث ہونے پر تشویش ہے، یہ معاملہ ہر جگہ اٹھایا جارہا ہے۔