اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کو حراست میں لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کو حراست میں لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی پولیس نے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما اور سینیٹر مشتاق احمد خان کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ مشتاق احمد خان کو نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق جماعت اسلامی کے کارکنان نے نیشنل پریس کلب کے باہر اجتماع کی کوشش کی جو کہ موجودہ حالات میں نافذ دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہے۔ پولیس نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد کارکنان کو بھی گرفتار کر لیا۔
جماعت اسلامی کی قیادت نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے اور رہنما کی گرفتاری جمہوری اقدار کے خلاف ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈیجیٹل کرنسی ریگولیٹ اور ضوابط طے کرنے کیلئے پاکستان کرپٹو کونسل کا اجلاس طلب ڈیجیٹل کرنسی ریگولیٹ اور ضوابط طے کرنے کیلئے پاکستان کرپٹو کونسل کا اجلاس طلب کشمیر و فلسطین پر قبضے علاقائی امن کیلئے خطرہ بن چکے ہیں، اسحاق ڈار پاک، افغان تعلقات میں بڑا بریک تھرو، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افغانستان میں سفیر کی تعیناتی کا اعلان تنخواہ دار طبقے کے لیے بجٹ میں ریلیف کی تیاری، انکم ٹیکس میں کمی کی تجویز غزہ جنگ بندی کا عارضی منصوبہ، پہلے ہفتے 28اسرائیلی قیدی رہا ہونگے احتجاج پر پابندی ہے، شہری غیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ نہ بنیں، اسلام آباد انتظامیہ کی وارننگCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کے اسلام آباد مشتاق احمد پولیس نے
پڑھیں:
سینیٹ انتخاب میں ن لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی کا کردار شرمناک ہے: نعیم الرحمٰن
جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹوجماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے انتخاب میں جو شرمناک کھیل کھیلا گیا، وہ افسوسناک ہے۔
سرگودھا میں جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سینیٹ کے انتخاب میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا کردار شرمناک ہے۔
یہ بھی پڑھیے اسمبلیوں میں 70 فیصد ارب پتی ارکان بیٹھے ہیں: حافظ نعیم الرحمٰنان کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کی نوراکشتی دیکھ کر عوام کو ان کے چنگل سے نکلنا ہو گا، پنجاب حکومت سندھ کی طرح بلدیاتی اداروں پر قبضہ کرنے جا رہی ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے، بجلی کے بلوں کی مد میں عوام سے 244 ارب روپے ناجائز وصول کیے گئے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں حکومتی پالیسیوں نے زراعت کا بیڑہ غرق کر دیا، ہمیں کسان دشمن پالیسیاں منظور نہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی و پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔