سعودی عرب میں 5 پاکستانی عازمین حج انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب میں 4 مئی سے اب تک 5 پاکستانی عازمین حج انتقال کرگئے۔ترجمان پاکستان حج مشن کے مطابق 5 عازمین حج کی طبعی اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
ترجمان پاکستان حج مشن نے بتایاکہ چکوال کے خواجہ محمود، جامشورو کے محمد احسان اور فیصل آبادکی کشورسلطان کا مدینہ میں انتقال ہوا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ عازمین حج کی نماز جنازہ مسجد نبوی ﷺ میں اداکی گئی اور تدفین مقبرہ جنت البقیع میں ہوئی۔ترجمان کے مطابق جہلم کے گل جان اور گوجرانوالا کی ارشاد بیگم کا مکہ مکرمہ میں انتقال ہوا اور دونوں عازمین کی تدفین مقبرہ شرائع میں ہوئی۔
سلطان راہی سے ان کے بیٹے کی آخری ملاقات میں کیا کچھ ہوا؟ حیدر سلطان نے تفصیل بتادی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، قومی ایئر لائن کی 4 پروازیں روانہ
—فائل فوٹوایئر کرافٹ انجنیئرز کے احتجاج کی وجہ سے قومی ایئر لائن کی پروازیں متاثر ہو گئی تھیں تاہم 4 پروازیں روانہ کر دی گئیں۔
اس حوالے سے قومی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پروازوں کو بحال رکھنے کے لیے متبادل ذرائع استعمال کر رہے ہیں۔ قومی ایئر کی اسلام آباد سے دمام کی پرواز پی کے 245 چھ گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔
ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد سے جدہ کی پرواز پی کے 741 بھی 6 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔ پشاور سے دبئی کی پرواز پی کے 283 ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوگئی۔
قومی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی ایئر کی کراچی سے جدہ کی پرواز پی کے 761 بھی 10 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔ کسی بھی طبقے کی جانب سے آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔