فیکٹ چیک: 210 عازمین حج کی شہادت، کیا موریطانیہ کی حج پرواز حادثے کا شکار ہوئی؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
سوشل میڈیا پر چند دنوں سے ایک خبر گردش کررہی ہے کہ شمال مغربی افریقہ کے اسلامی ملک موریطانیہ کا ایک طیارہ بحیرہ احمر کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے، جس میں 220 عازمین حج شہید ہوگئے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین اس خبر کو بغیر تصدیق شیئر کررہے ہیں اور اس پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی چند تصویریں بھی شیئر کی جا رہی ہیں جن میں ایک جہاز کو سمندر میں گرتے اور دوسرے کو زمین پر تباہ شدہ حالت میں دکھایا گیا ہے۔
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن????
اطلاعات ہیں کہ موریطانیہ کے طیارے کو بحیرہ احمر کے قریب حادثہ عملے کے علاؤہ 220 حجاج کرام شہید
— Haroon Anjum (@_Haroon79) May 27, 2025
ایک صارف نے لکھا کہ اس خبر کی سعودی عرب سے تردید آئی ہے کہ موریطانیہ کے 220 عازمین حج کو لے کر جانے والی پرواز بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہو گئی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ پتہ نہیں کیا سچ ہے۔
خبر تو گردش کررہی کہ موریطانیہ کے 220 عازمین حج کو لیکر جانے والی پرواز بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہو گئی مگر اب سعودی عرب سے تردید آئی ہے کہ سارے عازمین حج بخیریت سعودی عرب پہنچ گئے ہیں
پتا نہیں سچ کیا ہے؟ pic.
— شبانہ شوکت (@Shabanashaukat4) May 29, 2025
فیکٹ چیک: کیا موریطانیہ کی حج پرواز حادثے کا شکار ہوئی؟سوشل میڈیا پر حادثے کی خبر اتنی تیزی سے پھیلی کے اس کے بعد موریطانیہ حکومت کو اس پر وضاحت جاری کرنا پڑی۔ وزارتِ مذہبی امور کے حج امور کے ڈائریکٹر الولی طحٰہ، نے کہا کہ تمام عازمین بخیروعافیت سعودی عرب پہنچ چکے ہیں اور کسی بھی پرواز کو کسی قسم کا حادثہ پیش نہیں آیا۔
موریطانیہ ایئرلائنز نے بھی تصدیق کی کہ تمام عازمین حج کو بحفاظت سعودی عرب پہنچا دیا گیا، طے شدہ پروازوں میں سے کسی کے بھی حادثے کا شکار ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
جہاز کو آگ لگنے والی وائرل تصویر کے بارے میں بعد میں تصدیق کی گئی کہ یہ تصاویر حالیہ نہیں بلکہ 2018 میں انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کی گئی تھی اور سمندر میں گرتے جہاز کی تصویر تقریباً چار سال پرانی ہے۔
A false claim circulating on social media which says, a plane carrying 200 Hajj pilgrims crashed into the Red Sea.
Fact check : Mauritania Airlines confirmed that all Hajj flights arrived safely with no crash occurring. #Haj2025 https://t.co/ZN2SBHFqBg pic.twitter.com/QFDekDaSPN
— Mohammed Zubair (@zoo_bear) May 28, 2025
ان تفصیلات کے بعد یہ بات سامنے آتی ہے کہ موریطانیہ کی حج پرواز کو کوئی حادثہ پیش نہیں آیا اور سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی خبریں مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کہ موریطانیہ سوشل میڈیا
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔