پانی نہ ہی بجلی، لگتا ہے ہم کراچی نہیں چاند پر رہ رہے ہیں، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں پانی ہے اور نہ ہی بجلی ہے لگتا ہے ہم چاند پر رہ رہے ہیں۔
گورنر ہاؤس کراچی میں تقریب سے خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ 30 ہزار افراد کو راشن کے پیکٹ بھجوا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس میں 50 ہزار بچے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ انہیں ہٹانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، وہ حق اور سچ کی آواز بنتے رہیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی میں درجنوں عمارتیں خستہ حال ہیں، سندھ حکومت صرف تماشائی بنی ہوئی ہے، ارشد وہرہ
— فائل فوٹومتحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے پر حکومت سندھ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے کے سانحے پر ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی۔
اس موقع پر ارشد وہرہ نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں درجنوں عمارتیں خستہ حال ہیں، مگر سندھ حکومت صرف تماشائی بنی ہوئی ہے۔
ارشد وہرہ نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے جبکہ مخدوش عمارتوں کے متاثرین بے یار و مددگار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی سندھ حکومت سے نہیں سنبھل رہا، ایس بی سی اے کا نام کے بی سی اے ہونا چاہیے۔
کراچی لیاری بغدادی میں گرنے والی عمارت کے المناک...
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لیے گھروں کا وعدہ کرنے والی حکومت کراچی کے بے گھر شہریوں کے لیے کوئی ہاؤسنگ اسکیم نہیں لائی۔
ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ مخدوش عمارتوں کے حوالے سے ایک کمیٹی بنائی جائے جس میں عوامی نمائندے بھی ہوں۔