بابراعظم، رضوان کو صرف ٹیسٹ تک محدود رکھیں
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے سابق کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کو ٹی20 سے ڈراپ کرنے کے فیصلے کی حمایت کردی۔
حالیہ پوڈکاسٹ میں محمد رضوان اور بابراعظم کو ٹی20 اسکواڈ سے مستقل طور پر ڈراپ کرنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ مجھے یہ درست فیصلہ لگتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں دونوں کرکٹرز ٹیسٹ فارمیٹ کیلئے زیادہ موزوں ہیں، انہیں اب صرف ٹیسٹ کرکٹ تک محدود رکھنا چاہیے اور 6 ماہ بعد انہیں ون ڈے سے اسکواڈ سے بھی ڈراپ کردینا بہتر ہوگا۔
مزید پڑھیں: مائیک ہیسن کا بڑا چیلنج "اندرونی ڈرامے" سنبھالنا ہوگا
کامران اکمل نے کہا کہ موجودہ دور میں کوئی بھی ٹیسٹ کرکٹ سے متعلق بات نہیں کرتا جبکہ حقیقی کھلاڑی بنتے ہی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے ہیں، آپ صرف خود کو ٹی20 تک محدود نہپں کرسکتے۔
مزید پڑھیں: 2024 سے ابتک ٹی20 انٹرنیشنلز میں شاہین وکٹیں لینے میں 4 نمبر پر
خیال رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ میں بدترین پرفارمنس کے بعد بابراعظم، محمد رضوان کو ٹی20 اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا تھا جبکہ بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز میں انہیں موقع نہیں دیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کو ٹی20
پڑھیں:
لاہور میں بلوچستان کا مقدمہ عوام کے سامنے رکھیں گے، مولانا ہدایت الرحمان
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ملک پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے۔ انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ لاہور میں ہونے والے جماعت اسلامی کے مرکزی اجتماع میں بلوچستان کا مقدمہ پیش کریں گے۔ ملک پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے۔ انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیں۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ہر دس سال بعد جماعت اسلامی کا مرکزی اجتماع ہوتا ہے۔ اس سال 21 سے 23 نومبر تک مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کا مرکزی اجتماع ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ "بدل دو نظام" کے عنوان سے عظیم الشان اجتماع ہوگا۔ جس میں بلوچستان بھر سے لوگ شرکت کریں گے۔ لاہور میں بلوچستان کا مقدمہ پاکستان کے عوام کے سامنے رکھیں گے۔ بلوچستان کے لوگ محب وطن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک پر چند خاندانوں نے قبضہ کیا ہے۔ بااثر شخصیات کے لئے رات بارہ بجے عدالتیں کھولتی ہیں۔ ملک میں انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔