کراچی کی بندرگاہیں ملکی معیشت کا انجن ہیں، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی کی بندرگاہیں ملکی معیشت کا انجن ہیں، انہیں جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
گورنر ہاؤس میں کامران ٹیسوری سے وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز جنید انور چوہدری نے ملاقات کی۔
ترجمان کے مطابق ملاقات میں بندرگاہ کے انفرا اسٹرکچر، شپنگ اور فشریز کی ترقی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران گوادر، کراچی اور پورٹ قاسم میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت منصوبوں کی پیش رفت پر بھی غور کیا گیا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں ملک و قوم کے حالات بہت جلد بدلنے والے ہیں، پاکستان میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز جلد شروع ہوگا۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ میری ٹائم شعبے میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ
پڑھیں:
وفاقی وزیرداخلہ اور گورنر پنجاب کی ملاقات، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے اُمور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے۔اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔