پنجاب کے مختلف شہروں سے 34 دہشت گرد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
لاہور:
سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 415 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 34 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں لاہور، بہاولپور، ننکانہ صاحب، راولپنڈی، میانوالی، گوجرانوالہ، جہلم، نارووال، قصور، فیصل آباد، پاکپتن، سرگودھا اور ساہیوال میں کی گئیں۔
لاہور سے دو اور بہاولپور سے فتنہ الخوارج کا ایک خطرناک دہشت گرد دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں سے بارودی مواد، ایک ہینڈ گرنیڈ، 18 ڈیٹونیٹر، 51 فٹ تار، نو آئی ای ڈی بم، پمفلٹس، نقدی اور پرائما کارڈ برآمد کیے گئے۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت محمد اشفاق، اسماعیل خان، نصیر اللہ، ارشاد اللہ، محمد ثاقب، محمد اسجد، محمد شعیب، عزیز اللہ، محبوب شاہ، غفران، عطا محمد، سلیمان معاویہ اور دیگر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حساس مقامات پر حملوں کی مکمل منصوبہ بندی کر چکے تھے، تاہم بروقت کارروائی کے باعث ممکنہ تباہی سے بچا لیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق رواں ماہ کے دوران 5045 کومبنگ آپریشنز میں 604 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 2 لاکھ 9 ہزار 518 افراد سے تفتیش کی گئی۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ محکمہ "محفوظ پنجاب" کے ہدف پر عمل پیرا ہے اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی
پڑھیں:
عمران خان کے بیٹے گرفتار ہوں تو ہی صحیح وارث بنیں گے : رانا ثناء اللہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ عمران خان کے بیٹے اگر گرفتار ہوں گے تب ہی صحیح طور پر وارث بنیں گے ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ ن کہا کہ اس بات کا گلہ نہ کریں کہ عمران خان کے بیٹوں کو گرفتار کر لیا جائے گا، عمران خان کے بیٹے اگر گرفتارہوں گے تب ہی صحیح طور پر وارث بنیں گے ، آج مریم نواز وزیراعلیٰ بنی ہیں تو وہ اس بات پر بیٹھی کہ وہ بہت زیادہ قابلیت رکھتی ہے ، ہوسکتاہے کہ ان سے زیادہ قابل لوگ پارٹی میں ہوں، لیکن جس دن وہ اپنے والد کے ساتھ آ کر گرفتار ہوئی تھی، یہ چیزیں سیاست میں کوالیفائی کرتی ہیں، ایئر پورٹ پر دونوں باپ بیٹی کو گرفتار کیا گیا۔
بابوسر ٹاپ: سیلابی ریلہ 13 سال بعد اکٹھے ہونے والے خاندان کی خوشیاں بہا لے گیا
ذاتی طور پر میں سمجھتاہوں کہ عمران خان کے بیٹوں کو اس خطرے میں نہیں ڈالنا چاہیے لیکن اگر یہ لاتے ہیں اور عمران خان فیصلہ کرتے ہیں کہ میرے بیٹے آ کر میری پارٹی کو لیڈ کریں تو ہم تو اس حق میں ہیں، ان کو اعتراضات ہو تاتھا کہ مورثی سیاست نہیں ہونی چاہیے ۔
آپ کوشش کریں کے عمران خان کے بیٹے گرفتار ہوں، گرفتار ہوں گے تب ہی صحیح طور پر وارث بنیں گے، اگر آج مریم وزیراعلی بنی بیٹھی ہے تو اس وجہ سے نہیں کہ وہ بہت قابلیت رکھتی ہے جس دن وہ اپنے والد کے ساتھ گرفتار ہوئی تھی وہ چیزیں سیاست میں کوالیفائی کرتی ہیں ۔رانا ثناءاللہ pic.twitter.com/NlUFVfdIIx
— Zubair Ali Khan (@ZubairAlikhanUN) July 23, 2025مزید :