کراچی میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار اسسٹنٹ پروفیسر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
جاں بحق شخص کی شناخت 35 سال کے افتخار احمد کے نام سے ہوئی، جو گورنمنٹ ابراہیم حیدری کالج میں ریاضی کے اسسٹنٹ پروفیسر اور 4 بچوں کے باپ تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے لانڈھی فیوچرموڑ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار اسسٹنٹ پروفیسر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق شخص کی شناخت 35 سال کے افتخار احمد کے نام سے ہوئی، جو گورنمنٹ ابراہیم حیدری کالج میں ریاضی کے اسسٹنٹ پروفیسر اور 4 بچوں کے باپ تھے۔ بھائی نے بتایا کہ افتخاراحمد صبح گھر سے ڈیوٹی پر جانے کیلئے نکلے تھے کہ حادثہ ہوگیا اور زخمی حالت میں اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔ افتخار احمد کے بھائی نے حادثے کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی اور ڈمپر مافیا پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسسٹنٹ پروفیسر
پڑھیں:
افغانستان میں ٹی ٹی پی سمیت دہشتگرد گروہوں کے 60 سے زائد کیمپ فعال ہیں:پاکستان
ویب ڈیسک :پاکستان مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی سمیت دہشتگرد گروہوں کے 60 سے زائد کیمپ فعال ہیں۔
افغانستان کی صورتحال پر سلامتی کونسل اجلاس سے پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد افغان پناہ گاہوں سے پاکستان پر حملوں میں ملوث ہیں، پاکستان، چین نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈپرعالمی پابندیوں کی درخواست دی، طالبان بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کریں۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
عاصم افتخار نے مزید کہا کہ طالبان دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ختم کریں، دنیا کو ایک پرامن اور مستحکم افغانستان کے قیام میں کردار ادا کرنا ہوگا۔
پاکستان نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے دہشتگردی قومی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہے۔
یاد رہے کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان میں کالعدم اور دہشتگرد تنظیمیں دراندازی میں ملوث ہیں، جس پر پاکستان نے بارہا طالبان قیادت سے ان تنظیموں کے کیمپس ختم کرنے کی درخواست کی ہے۔
آج شہر کا موسم گرم کیسا رہے گا؟بارش سے متعلق اہم پیشگوئی
اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ افغانستان پر واضح کر دیا گیا ہے کہ خارجیوں یا پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کر لیں، دہشت گردی کے واقعات میں افغان باشندے شامل ہیں، جو سرحد پار سے آ کر پاکستان میں دہشت گردی کر رہے ہیں۔