سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور قطر شام میں سرکاری ملازمین کی مالی معاونت کریں گے۔

سعودی وزیر خارجہ نے دمشق میں شامی ہم منصب اسد الشیبانی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔ جنہوں نے شامی دارالحکومت پہنچنے پر وزیر خارجہ اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیں سعودی عرب اور قطر نے شام کے ذمہ قرض ورلڈ بینک کو ادا کردیا

شام اور سعودی عرب نے اس سے قبل مالیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بات چیت کی تھی۔

شہزادہ فیصل نے شام پر اقتصادی پابندیاں ہٹانے میں مدد کرنے میں اپنے ملک کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب شام کی تعمیر نو اور اقتصادی بحالی کی راہ میں اس کا ایک اہم حمایتی رہے گا۔

انہوں نے کہاکہ ان کے ساتھ مملکت کا ایک اعلیٰ سطحی اقتصادی وفد بھی دورے پر ہے تاکہ مختلف شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں کو تقویت دینے کے لیے بات چیت کی جا سکے۔

انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں سعودی تاجر شام میں توانائی، زراعت، انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری پر بات چیت کے لیے کئی دورے کریں گے۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مملکت اور قطر نے شام کے استحکام اور ترقی کی حمایت کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور شامی عوام کے ساتھ اپنے مشترکہ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔

دونوں ممالک نے حالات زندگی کو بہتر بنانے اور شام میں اقتصادی اور سماجی استحکام کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق انہوں نے ایک جامع اور متحد وژن کے ذریعے پائیدار، مؤثر مدد کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی برادری اور ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی شدید خواہش کا اظہار کیا۔

شہزادہ فیصل نے ہفتے کے روز اپنے دورے کے دوران عبوری صدر احمد الشارع سے بھی ملاقات کی اور اعلیٰ سطحی اقتصادی وفد نے شامی حکام کے ساتھ تعاون کے طریقوں کے بارے میں بات چیت کی جو شام کی معیشت کو سہارا دینے اور اداروں کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوں۔

واضح رہے کہ اس ماہ کے شروع میں ریاض کے دورے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ شام پر امریکی پابندیاں اٹھا لیں گے، یہ اقدام جنگ زدہ ملک میں اقتصادی بحالی کی راہ ہموار کرتا ہے۔

یورپی یونین نے بھی حال ہی میں شام پر عائد اقتصادی پابندیاں ہٹا دی ہیں۔ فروری میں احمد الشارع نے بطور صدر اپنے پہلے بیرون ملک دورے میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔

دمشق امید کر رہا ہے کہ خاص طور پر امریکا کی طرف سے پابندیاں اٹھانے سے عالمی برادری کی حمایت کی راہ ہموار ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں سعودی عرب کی شامی عوام کے لیے حمایت اور عالمی برادری سے یکجہتی کی اپیل

یاد رہے کہ برسوں کی جنگ اور پابندیوں نے شام کی معیشت، انفراسٹرکچر اور صنعت کو نقصان پہنچایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews جنگ زدہ علاقہ سعودی عرب سعودی وزیر خارجہ شام شام میں تعمیر نو قطر وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جنگ زدہ علاقہ وی نیوز اور قطر کے ساتھ بات چیت کے لیے

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن