آج کی نسل علیحدگی کا درد نہیں جان سکتی، پاکستان، بنگلا دیش کو قریب لانےکےلیےکام کرنےکی ضرورت ہے: صدر
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
لاہور:صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کو قریب لانے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
صدر آصف زرداری نے پاکستان اور بنگلادیش کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں ایک خصوصی استقبالیہ تقریب میں شرکت کی.جس کا انعقاد لاہور میں کیا گیا۔اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے گرمجوشی سے ملاقات کی اور انہیں خوش آمدید کہا۔تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے صدرِ مملکت نے کہا کہ حالیہ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی قابلِ تعریف رہی، جبکہ بنگلادیشی ٹیم بھی اعلیٰ معیار کا کھیل پیش کر رہی ہے.
علاوہ ازیں تقریب میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور کرکٹ بورڈز کے عہدیداروں نے شرکت کی اور باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان اور بنگلادیش
پڑھیں:
ایف آئی اے نے شبر زیدی کیخلاف مقدمہ واپس لینے کیلئے خط لکھ دیا
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے سابق چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی کے خلاف مقدمہ واپس لینے کے لیے خط لکھ دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے حکام سے مقدمہ قانون کے تحت سی کلاس کرنے استدعا کی ہے جب کہ ایف آئی اے کرائم سرکل نے مقدمہ منسوخ کرکے عدالت میں رپورٹ دینےکی اجازت مانگ لی ہے۔
خط میں مقدمہ منسوخ کرنے یا یا سی کلاس کرنےکی اجازت طلب کرتے ہوئے استدعا کی کہ مقدمے میں نامزد شبر زیدی، ایف بی آر حکام اور نجی بینک ملازمین کا نام نکالا جائے تاہم چالان کے کالم ٹو میں درج رکھے جائیں جب کہ مقدمہ سی کلاس کرنےکی رپورٹ عدالت میں دی جائے۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے گزشتہ روز شبر زیدی پر 16 ارب روپے کی غیر مجاز ادائیگیوں کے الزام پر مقدمہ درج کیا تھا۔