Islam Times:
2025-09-18@12:02:35 GMT

آپریشن سندور پر سیاست کرنا غلط ہے، ممتا بنرجی

اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT

آپریشن سندور پر سیاست کرنا غلط ہے، ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیراعلٰی نے کہا کہ اپوزیشن کے جو نمائندے بیرون ملک چلے گئے ہیں وہ بہت زیادہ آواز اٹھا رہے ہیں لیکن یہاں بی جے پی اسکا سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ممتا بنرجی نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر "آپریشن سندور" کو لیکر سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ غلط ہے۔ ترنمول کانگریس کی صدر نے کہا کہ آپریشن سندور کا نام سیاسی کشش بڑھانے کے لئے رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے آپریشن سندور کے حوالے سے مودی حکومت کی حمایت کی ہے۔ اپوزیشن کے جو نمائندے بیرون ملک چلے گئے ہیں وہ بہت زیادہ آواز اٹھا رہے ہیں لیکن یہاں بی جے پی اس کا سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ بنگال کبھی بی جے پی میں نہیں جائے گا۔ ممتا بنرجی نے نبنّا میں منعقدہ پریس کانفرنس میں یہ بات کہی۔ ممتا بنرجی نے مرشد آباد واقعہ کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس اس کے ثبوت ہیں اور اگر دستاویزات درکار ہیں تو وہ فراہم کریں گی۔

مغربی بنگال کی وزیراعلٰی نے علی پور دوار میں پی ایم مودی کے جلسہ عام کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ اس پروگرام کے لئے آسام اور کوچ بہار سے لوگوں کو لایا گیا تھا۔ ممتا بنرجی نے نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کبھی انہیں چائے بیچنے والا کہا جاتا تھا، پھر اسے چوکیدار کہا گیا، اب وہ سندور بیچنے کی بات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف بنگال میں بلکہ ہر جگہ وہ سندھور بیچ رہا ہے۔ ایسا نہیں ہونا چاہیئے۔ بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے ممتا نے کہا کہ جس پارٹی کے لیڈر خواتین کی توہین کرتے ہیں، انہیں پہلے پارٹی سے نکالنا ہوگا، لیکن بی جے پی کی حکومت والی ریاست میں کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعت کے رہنما بیرون ملک جا کر آپریشن سندور کے حوالے سے ملک کی بات کر رہے ہیں جبکہ آپ ادھر ادھر گھوم رہے ہیں اور انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی نے نے کہا کہ ا بی جے پی رہے ہیں

پڑھیں:

ٹرمپ عمر رسیدہ ، صدارت کے اہل نہیں؟ امریکی سیاست میں نئی بحث چھڑ گئی

واشنگٹن: امریکی شہریوں نے اعتراف کر لیا  کہ ڈونلڈ ٹرمپ بوڑھے ہو چکے اور وہ اب صدارت کے اہل نہیں ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی عمر کے حوالے سے امریکی سیاست میں نئی بحث چھڑ گئی۔ 88 فیصد ڈیموکریٹس، 68 فیصد آزاد اکثریت اور 39 فیصد ریپبلکن نے امریکی صدر کو نااہل قرار دے دیا جبکہ ریپبلکن کے 59 فیصد نے ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیت پر حمایت کی۔
79 سالہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عمر نے سیاست میں نئی بحث چھیڑ دی۔ کہا جا رہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس عمر میں صدارت کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے اہل نہیں ہیں۔
اسوقت ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن کا موازنہ ایک دوسرے کی عمر سے کیا جا رہا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ جوبائیڈن بھی 81 برس کے ہو چکے ہیں۔ اور اس عمر میں دماغی صحت، جسمانی توانائی اور فیصلہ سازی کی قوت جیسے سوالات اٹھنا فطری ہیں۔
حالیہ سروے میں کہا گیا  کہ ووٹر کا اس بات پر زور ہے کہ صدارت جیسے حساس عہدے کے لیے عمر کی حد پر نظرثانی ہونی چاہیے۔ جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے رویئے، گفتگو اور جذبے کو دیکھ کر کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ اب بھی اس عہدے کے اہل ہیں۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی عمر ضرور زیادہ ہو گئی ہے لیکن اس کے باوجود ان کی سیاست ابھی ختم نہیں ہوئی۔ اور وہ اب بھی ریپبلکن پارٹی میں اثرورسوخ رکھتے ہیں۔ اور ان کے چاہنے والے انہیں دوبارہ بھی صدارت کے عہدے پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ: بنگال ٹائیگرز آگے جائیں گے یا افغانستان، فیصلہ سری لنکا افغان میچ پر منحصر
  • حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بھٹ انتقال کر گئے
  • ویڈیو لنک کسی صورت قبول نہیں، مقصد عمران خان کو تنہا کرنا ہے، علیمہ خان
  • بانی کے مطابق آپریشن حل نہیں ،مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے،علی امین گنڈاپور
  • اب جنازوں پر سیاست ہو رہی ہے: علی امین گنڈاپور
  • کیا بھارت آپریشن سندور جیت گیا تھا؟ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑیوں پر برس پڑے
  • بے حیائی پر مبنی پروگرامات کی تشہیر قابل مذمت ، ان کا مقصد ن نوجوان نسل کو گمراہ کرنا ہے‘ جاوید قصوری
  • غیر دانشمندانہ سیاست کب تک؟
  • آئی سی سی اور بھارت کا دوغلا پن
  • ٹرمپ عمر رسیدہ ، صدارت کے اہل نہیں؟ امریکی سیاست میں نئی بحث چھڑ گئی