Islam Times:
2025-07-25@02:28:45 GMT

مودی حکومت حقائق کو چھپا رہی ہے، جے رام رمیش

اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT

مودی حکومت حقائق کو چھپا رہی ہے، جے رام رمیش

کانگریس لیڈر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے گزشتہ 21 دنوں میں کئی بار دعویٰ کیا کہ انہوں نے جنگ بندی کروائی، یہاں تک کہ آپریشن سندور کو بھی رکوانے کا کریڈٹ لیا۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر اور رکنِ پارلیمان جے رام رمیش نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انیل چوہان کے سنگاپور میں دئے گئے انٹرویو پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جو باتیں جنرل چوہان نے سنگاپور میں کہیں، وہ دراصل وزیرِ دفاع کو کل جماعتی اجلاس میں کرنی چاہیئے تھیں اور ان پر باقاعدہ پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا جانا چاہیئے تھا۔ جے رام رمیش نے کہا کہ جو معلومات جنرل چوہان نے فراہم کیں، وہ نہایت اہم اور سنجیدہ نوعیت کی ہیں۔ ان کا تعلق صرف فوجی حکمتِ عملی سے نہیں بلکہ خارجہ پالیسی، معاشی اور سفارتی حکمتِ عملی سے بھی ہے، یہ افسوسناک ہے کہ ہمیں یہ سب سنگاپور سے معلوم ہوا۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ دفاع نے دو مرتبہ آل پارٹی میٹنگ کی صدارت کی، مگر اس میں ان باتوں کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سنگاپور سے سی ڈی ایس کی گفتگو کا انتظار کیوں کرنا پڑا، کیا یہ مادرِ جمہوریت ہونے کے دعوے کے خلاف نہیں۔ جے رام رمیش نے کہا کہ تین دن بعد کرگل جنگ ختم ہوئی تو اس وقت کے وزیرِاعظم اٹل بہاری واجپئی نے فوری طور پر کرگل ریویو کمیٹی قائم کی تھی، جس کی رپورٹ نہ صرف پارلیمنٹ میں پیش کی گئی بلکہ اسے عام بھی کیا گیا۔ اس رپورٹ میں شامل ایک رکن ڈاکٹر ایس جے شنکر (موجودہ وزیرِ خارجہ) کے والد بھی تھے۔

کانگریس لیڈر نے "آپریشن سندور" کا خاص طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران چین اور پاکستان کے درمیان گہرے روابط ابھر کر سامنے آئے، جس پر مکمل سیاسی تجزیہ ضروری ہے۔ ان کے مطابق یہ صرف فوجی معاملہ نہیں ہے، یہ قومی سلامتی، سفارت کاری اور سیاست سے جڑا معاملہ ہے، جس پر پارلیمان اور وزیراعظم کی قیادت میں آل پارٹی میٹنگ میں تبادلہ خیال ہونا چاہیئے۔ جے رام رمیش نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متواتر بیانات پر بھی وزیرِ اعظم کی خاموشی پر سوال اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ 21 دنوں میں کئی بار دعویٰ کیا کہ انہوں نے جنگ بندی کروائی، یہاں تک کہ آپریشن سندور کو بھی رکوانے کا کریڈٹ لیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ہندوستان کو امریکہ سے تجارت بڑھانی ہے تو جنگ بندی کرنی ہوگی۔ جے رام رمیش کے مطابق ٹرمپ نے ہندوستان اور پاکستان کو ایک ہی کشتی میں بٹھا دیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

ایمل ولی خان کے بیان پر ترجمان حکومت بلوچستان کا سخت ردِ عمل آگیا

ترجمان حکومت بلوچستان کا سربراہ اے این پی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوے کہنا تھا کہ سربراہ اے این پی پوائنٹ سکورنگ کے بجائے مظلومین کے ساتھ عملی یکجہتی کریں، وزیر اعلیٰ نے اعلیٰ سطح تفتیشی ٹیم تشکیل دی، خود پیش رفت کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کا سینیٹر ایمل ولی خان کے بیان پر سخت ردعمل آگیا۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ ایمل ولی خان نے انسانی سانحے پر سیاست چمکانے کی کوشش کی، وزیر اعلیٰ تفتیشی افسر نہیں ذمہ دار حکمران ہیں جو انصاف کے لئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ شاہد رند نے کہا کہ سینیٹر ایمل ولی خان پوائنٹ سکورنگ کے بجائے مظلومین کے ساتھ عملی یکجہتی کریں، وزیر اعلیٰ نے اعلیٰ سطح تفتیشی ٹیم تشکیل دی، خود پیش رفت کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی پہلے دن سے مظلومین کے ساتھ کھڑے ہیں، سینیٹر ایمل ولی خان کا بیان غیر سنجیدگی، لا علمی اور تعصب کا مظہر ہے۔

شاہد رند کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام دکھ میں ہیں جبکہ ایمل ولی خان سیاسی نعرے بازی میں مصروف ہیں، جو شخص خیبر پختونخوا کے مسائل کا حل نہ دے سکا وہ بلوچستان پر رائے دینے سے گریز کرے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کو تنقید کا نشانہ بنانا مظلومین کے زخموں پر وار کے مترادف ہے۔ شاہد رند نے سوال کیا کہ ایمل ولی خان بتائیں انہوں نے بلوچستان کے لئے کیا کردار ادا کیا۔؟ ایمل ولی خان اپنی ناکام سیاست چمکانے کے لئے بلوچستان کو بدنام نہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • کچھ حقائق جو سامنے نہ آ سکے
  • پاکستان بھارت کو سنجیدہ مذاکرات کی دعوت دے چکا ہے: ترجمان دفتر خارجہ
  •  نوجوان 2 گھنٹے تک موٹر سائیکل چلاتا رہا، پیٹرول ٹینک کے نیچے چھپا رہا زہریلا سانپ
  • ٹیکس نظام کو بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
  • خیبر پختونخوا حکومت کی امن و امان پر آل پارٹیز کانفرنس طلب
  • کیا نریندر مودی امریکی صدر ٹرمپ کی غلامی کرنا چاہتے ہیں، ملکارجن کھڑگے
  • ایف ٹی اے ہندوستان کی صنعتی پالیسی میں ایک خطرناک تبدیلی ہے، جے رام رمیش
  • پاکستان معاملے پر نریندر مودی حقیقت سے منہ نہیں موڑ سکتے، راہل گاندھی
  • ایمل ولی خان کے بیان پر ترجمان حکومت بلوچستان کا سخت ردِ عمل آگیا
  • بلوچستان اسمبلی کا اجلاس، دوہرے قتل کیخلاف قرارداد پیش