Daily Mumtaz:
2025-06-04@11:56:39 GMT

گلوکار علی ظفر نے مداحوں کو خوشخبری سُنا دی

اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT

گلوکار علی ظفر نے مداحوں کو خوشخبری سُنا دی

پاکستانی معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے مداحوں کے لیے ایک نئے ثقافتی گانے کے ریلیز کا اعلان کر دیا ہے۔

علی ظفر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس نئے پراجیکٹ کا عندیہ دیا اور لکھا، “تیار ہو جائیں، اس عید پر آ رہا ہے اگلا ثقافتی دھماکا!”۔

گلوکار کی اس پوسٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بڑی عید کے موقع پر مداحوں کو ایک اور ثقافتی زبان میں گانا پیش کرنے والے ہیں۔ علی ظفر اس سے قبل بلوچی، سندھی، پشتو اور سرائیکی زبانوں میں گانے پیش کر چکے ہیں، جو پاکستان کی مختلف ثقافتوں اور زبانوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا ذریعہ بنے۔

View this post on Instagram

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)


انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ تمام گانے ایک خوبصورت سفر کا حصہ رہے ہیں اور اب وقت ہے ایک نئے گانے کا، انہوں نے مداحوں سے اس گانے کی زبان، علاقہ اور شریک فنکاروں کے بارے میں مداحوں سے اندازے لگانے کیلئے سوالات بھی کیے۔

یاد رہے کہ علی ظفر کا گزشتہ سرائیکی گانا ’بالو بتیاں‘ اور پشتو گانا ’لارشا پخاور‘ بےحد مقبول ہوا تھا۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: علی ظفر

پڑھیں:

’یہ پہلگام میں نشانہ بننے والوں کا مقدمہ لڑنے گئے ہیں یا گانا گانے؟‘، پارلیمانی وفود کی حرکتوں پر بھارت میں غصہ

بھارت کے 45 پارلیمانی اراکین پر مشتمل 7 وفود ان دنوں دنیا کے 32 ممالک کے دوروں پر ہیں۔ اپنے دورے کے دوران بھارتی وفد نے پہلگام حملے اور پاکستان کے ساتھ ہونے والی حالیہ کشیدگی کے بارے میں عالمی برادری کو آگاہ کرنا تھا۔

بھارت کی جانب سے بھیجے جانے والے اس وفد پر بھارتی صارفین ہی تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں۔ کیونکہ وفد میں شامل خاتون اپنے دورے کے دوران گانا گاتی نظر آ رہی ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پہلگام میں 26 لوگ جان سے گئے اور چار حملہ آوروں میں سے ایک کو بھی گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ لیکن جس وفد کو دہشتگردی پر بھارتی موقف اجاگر کرنے بیرون ملک بھیجا گیا وہ ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، گانے گا رہے ہیں پارٹی کر رہے ہیں۔

26 people d!ed in Pahalgam, none of the four terr0rists have been caught !!

And the delegation sent on world tour to spread a message of India’s stand on terr0rism is enjoying, singing songs and partying on tax payers money ???? pic.twitter.com/ua8WUYO9Bx

— MrsG (@Marvellous_MrsG) June 2, 2025

پنکج نامی صارف نے لکھا کہ دہشت گرد ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے اور بھارتی وفد سرکاری خرچ پر سیر سپاٹے کر رہا ہے اور گانے گا رہا ہے۔ یہ بے حسی اور شرمناک حرکت ہے۔

Those four terrorist bastards are still not caught & the delegation on a state sponsored holiday is singing songs. Insensitive & outrageous. https://t.co/TshzafKqz7

— Pankaj (@pankajcgupta) June 2, 2025

 ایک صارف نے سوال کیا کہ انڈیا وفد نے دنیا کو پہلگام کے بارے یہ بریفنگ دی ہے۔

لو جی۔۔۔انڈیا وفد نے یہ بریفنگ دی ہے دنیا کو پہلگام کے بارے https://t.co/N8uX7vAVg7

— لالا (@msba55945204) June 2, 2025

ایک بھارتی صارف نے بھارتی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی نے ملک کا مذاق بنا دیا ہے۔

Narendra Modi has made a mockery of the country https://t.co/8TeaOE2hsr

— Saurabh (@wanderersaurabh) June 2, 2025

ڈاکٹر میتا نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے یہ وفد سیر سپاٹوں کے لیے آیا ہوا ہے نا کہ کسی سفارتی نمائندگی پر۔

They sound as though on a picnic/ holiday rather than a diplomatic representation https://t.co/75WnM9403O

— Dr. Meeta Ruparel ???? (@DrMeetaRuparel) June 2, 2025

کرشنا نامی صارف کا کہنا تھا کہ ہم دوسروں سے یہ کیسے توقع کر سکتے ہیں کہ وہ ہمیں سنجیدگی سے لیں گے، جبکہ ہم خود ایسی چالوں کا سہارا لیتے ہیں؟

How can we expect others to take us seriously after these gimmicks ? https://t.co/Ng3SKg8TRW

— Krishna Pratap Malik (@KrishnaPratapM7) June 2, 2025

ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ یہ تو پارٹی ہو رہی ہے۔

Party ho rhi ???? https://t.co/wF2ioCb64r

— Royal Pahari ????????????️ (@I_VS_Thakur) June 3, 2025

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انڈین وفد کا دورہ پاکستان بھارت کشیدگی پہلگام

متعلقہ مضامین

  • ماہرہ خان نے نئی فلم ’لو گرو‘ کے گانے میں اپنی شادی کا کونسا جوڑا پہنا؟
  • چاہت فتح علی خان کا تنقید پر سخت ردِعمل، خود کو بہترین گلوکار قرار دے دیا
  • چاہت فتح علی خان کا تنقید پر سخت ردِعمل، خود کو بہترین گلوکار قرار دے دیا
  • معروف ڈرامہ نگار سائرہ رضا انتقال کرگئیں، مصنفین، مداحوں کا اظہار افسوس 
  • 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی آخری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، مداحوں کی انصاف کی اپیل
  • داغستان اور پاکستان کے درمیان ثقافتی، تعلیمی و اقتصادی تعاون کی راہیں کھلنے لگیں
  • ’یہ پہلگام میں نشانہ بننے والوں کا مقدمہ لڑنے گئے ہیں یا گانا گانے؟‘، پارلیمانی وفود کی حرکتوں پر بھارت میں غصہ
  • منیب بٹ کا ’’قربانی کا اونٹ‘‘ بھاگ گیا، مداحوں سے خاص اپیل
  • ماہرہ اور ہمایوں سعید کی رومانوی فلم کے پشتو گانے نے دھوم مچا دی