پاکستان کے سپر اسٹارز ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی فلم “لو گُرو” کا پشتو ویڈنگ سانگ “سادہ اشنا” ریلیز کر دیا گیا۔

عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی رومانوی کامیڈی فلم “لو گُرو” کا ایک اور گانا “سادہ اشنا” ریلیز ہوچکا ہے جس میں ماہرہ خان کی دلہن بنی جھلک توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی اس پشتو ویڈنگ سانگ کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔

“سادہ اشنا” ایک شادی کا گانا ہے جس میں پشتو ثقافت کی جھلک واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ اس گانے میں ماہرہ خان ایک روایتی پشتون دلہن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور پوری کاسٹ کے ہمراہ پشتون طرز کا رقص پیش کرتی نظر آئیں۔

فلم میں ہمایوں سعید اور ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جو اس سے قبل دس سال پہلے فلم “بن روئے” میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ فلم میں احمد علی بٹ سمیت کئی بڑے اداکار شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے اس گانے کو سراہتے ہوئے لکھا، “واہ! میں پشتون ہوں، یہ میرا کلچر ہے۔”

ایک اور نے تبصرہ کیا، “یہ گانا خوشی کا پیغام دے رہا ہے۔” کچھ صارفین نے ماہرہ خان کے لک کو ان کی حقیقی شادی کی تقریب سے مشابہ قرار دیا۔

Post Views: 7.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ماہرہ خان

پڑھیں:

آج کے بعد تم سے کوئی شکوہ نہیں رہا؛ خلیل الرحمان قمر کا ماہرہ خان کو میسیج

اداکارہ ماہرہ خان اور ڈراما نگار خلیل الرحمان قمر کے درمیان تلخ ماضی سے سب ہی آگاہ ہیں لیکن حال ہی میں ایک پیشرفت نے سب کو حیران کردیا ہے۔

ڈرامہ نگار، شاعر اور مصنف خلیل الرحمان قمر نے اداکارہ ماہرہ خان کو ایک میسیج بھیجا ہے جو دراصل اداکارہ کے ایک حالیہ بیان پر لکھاری کا جواب ہے۔

خلیل الرحمان قمر نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ماہرہ خان نے پوڈ کاسٹ میں تسلیم کیا کہ میرے خلاف ٹویٹ کرنے کے بجائے ماہرہ کو مجھ سے براہ راست فون پر بات کرنا چاہیے تھا۔

ڈراما نگار نے کہا کہ یہ ماہرہ خان کا بڑا پن ہے۔ میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں۔ ہمارے درمیان ہمیشہ احترام کا رشتہ رہا ہے۔

خلیل الرحمان قمر نے مزید کہا کہ میں نے جب بھی ماہرہ خان پر تنقید کی، اُس سے خود مجھے تکلیف ہوئی تھی۔

انھوں نے مزید کہا کہ ماہرہ خان ;کی تازہ گفتگو سن کر میں نے انھیں میسیج کیا کہ آج کے بعد تم سے کوئی شکوہ نہیں رہا۔

یاد رہے کہ چند دن قبل ماہرہ خان نے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ماضی کے ایک واقعے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے خلیل الرحمان قمر پر ماضی میں جو تنقید کی تھی وہ جذباتی ردعمل تھا اور انھیں براہ راست بات کرنی چاہیے تھی۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا اگر آپ سمجھتے ہیں کہ میں غلط تھی تو ہاں میں غلط تھی۔ مجھے انھیں میسج کرنا چاہیے تھا۔ وہ ٹھیک کہتے ہیں مجھے اُن سے براہ راست بات کرنی چاہیے تھی۔

یاد رہے کہ خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد کے ساتھ ٹی وی پر تلخ کلامی کے بعد ماہرہ خان نے ان پر تنقید کی تھی جس پر خلیل الرحمان قمر نے اظہارِ ناراضی کیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

  • ماہرہ خان نے نئی فلم ’لو گرو‘ کے گانے میں اپنی شادی کا کونسا جوڑا پہنا؟
  • ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کو بچہ” قرار دے دیا، دلچسپ انکشافات
  • ’اسکوئڈ گیم‘ کے آخری سیزن کا سنسنی خیز ٹریلر جاری، سیریز کب ریلیز ہوگی؟
  • ’اسکوئڈ گیم‘ کے آخری سیزن کا سنسنی خیز ٹریلر جاری، سیریز کب ریلیز ہوگی؟
  • آج کے بعد تم سے کوئی شکوہ نہیں رہا؛ خلیل الرحمان قمر کا ماہرہ خان کو میسیج
  • ’یہ پہلگام میں نشانہ بننے والوں کا مقدمہ لڑنے گئے ہیں یا گانا گانے؟‘، پارلیمانی وفود کی حرکتوں پر بھارت میں غصہ
  • ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کو بچہ قرار دے دیا، دلچسپ انکشافات
  • ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کو بچہ قرار دے دیا
  • گلوکار علی ظفر نے مداحوں کو خوشخبری سُنا دی