انڈونیشیا میں کان کا خوفناک حادثہ: 19 ہلاک، درجنوں مزدور دب گئے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
جکارتہ : انڈونیشیا کے مغربی جاوا صوبے کے شہر چیربون (Cirebon) میں ایک پہاڑی کان میں چٹان گرنے کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد جاں بحق، 8 زخمی اور 6 افراد تاحال لاپتا ہیں۔
یہ حادثہ جمعے کے روز پیش آیا، جب کھلی کان میں اچانک چٹان گر گئی اور مزدور ملبے تلے دب گئے۔
انڈونیشی سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی "باسارناس" نے کہا کہ اتوار کو بھی ریسکیو آپریشن جاری رہا تاکہ لاپتا افراد کو تلاش کیا جا سکے۔
پولیس نے دو افراد کو حفاظتی اور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر ملزم نامزد کیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے نہ تو ورکرز کو حفاظتی سامان فراہم کیا اور نہ ہی کان کی حفاظت کے تقاضے پورے کیے۔
انرجی و منرل ریسورسز وزارت کے مطابق وہ اس حادثے کی مکمل تحقیقات کرے گی اور علاقے میں مزید زمین کھسکنے (landslide) کے خطرات کا جائزہ لے گی۔
وزارت کے جیولوجیکل ایجنسی کے سربراہ محمد وافد کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ زمین کھسکنے کے لیے پہلے ہی حساس ہے، اور بارش کے بعد خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کان کے کھدائی کے طریقے اور ڈھلوان کی شدت نے حادثے کو سنگین بنا دیا۔
گورنر مغربی جاوا ڈیڈی مولیادی نے انسٹاگرام پر بتایا کہ یہ جگہ ورکرز کے لیے محفوظ نہیں تھی اور حفاظتی اصولوں پر پورا نہیں اترتی۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نائجیریا میں شادی کی بس حادثے کا شکار، 19 افراد ہلاک
نائجیریا: شمالی نائجیریا میں شادی کی تقریب میں شریک ایک بس دریا میں گرنے سے کم از کم 19 خواتین اور بچے ہلاک ہوگئے، یہ بات ایک یونین اہلکار اور مقامی رہائشیوں نے اتوار کو بتائی۔
نیشنل یونین آف روڈ ٹرانسپورٹ ورکرز (NURTW) کے اہلکار ابوبکر محمد نے اے ایف پی کو بتایا کہ ڈرائیور نے ہفتہ کی شام ایک ایسے پل پر بس روکی تھی جو جزوی طور پر منہدم ہوچکا تھا، لیکن بس پیچھے کی طرف لڑھک کر دریا میں جاگری۔
اہلکار نے بتایا کہ یہ بس دلہن کو اس کے نئے شوہر کے گھر لے جانے والے قافلے کا حصہ تھی اور حادثہ زمفارا ریاست کے گاؤں "فَس" کے قریب پیش آیا۔ شبہ ہے کہ ڈرائیور ہینڈ بریک لگانا بھول گیا تھا۔
بس کا رخ پڑوسی ریاست کبی کے شہر جیگا کی طرف تھا۔ فَس گاؤں کے رہائشیوں نے بھی خواتین اور بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔
خیال رہے کہ نائجیریا میں خستہ حال سڑکوں پر ٹریفک حادثات عام ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال 9,570 حادثات میں 5,421 اموات ریکارڈ کی گئیں۔