پاکستان میں گلیشیئرز کے تحفظ ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی جامع پالیسی کا فریم ورک تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (ارمان یوسف )پاکستان میں گلیشیئرز کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی جامع پالیسی کا فریم ورک تیار کرلیا گیا، وزارت موسمیاتی تبدیلی نے گلیشیئرز کے تحفظ کی پالیسی فریم ورک کا ابتدائی ڈرافٹ تیار کرکے مشاورت کے لیے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شیئر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پالیسی فریم ورک کے تحت گلیشیئرز کے تحفظ پر آنے والی فنڈنگ کا تخمینہ لگایا جارہا ہے، فریم ورک کو حتمی شکل دینے کے بعد پالیسی کی سمری وفاقی کابینہ کو منظوری کے لیے ارسال کی جائے گی۔ دستیاب ابتدائی مسودے کے مطابق پاکستان میں گلیشیئرز گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر، دیر، سوات اور چترال کے پہاڑی سلسلوں کے درمیان میں واقع ہیں، یہ گلیشیئرز پاکستان کی پانی کی فراہمی، ماحولیاتی توازن اور حیاتیاتی تنوع کے لیے اہم ہیں، پاکستان میں برف اور گلیشیئرز کا پگھلنا دریائے سندھ کے بہا وکا تقریبا نصف حصہ بناتا ہے۔دریائے سندھ 26 کروڑ سے زائد افراد کی زندگی، زراعت اور خوراک کی ضروریات پوری کرتا ہے

پاکستان میں گلیشیئرز کے تحفظ اور آبی وسائل کی حفاظت کے لیے مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ماحولیاتی تبدیلی، پانی، خوراک اور آفات سے بچاو کے شعبوں میں مضبوط اشتراک ضروری قرار دیا گیا ہے، قومی ماحولیاتی، پانی، خوراک اور آفات سے بچاو کی پالیسیوں کو ہم آہنگ کیا جائے۔ فریم ورک میں وفاقی، صوبائی اور مقامی سطح پر ہم آہنگی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت پر زور دیا گیا ہے، پالیسی کے تحت وفاقی، صوبائی اور مقامی سطح پر مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔فریم ورک کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت اور بین الشعبہ جاتی روابط سے گلیشیئرز کا تحفظ ممکن ہے، ہم آہنگ پالیسیوں سے کمزور طبقات کا تحفظ اور موسمیاتی لچک میں اضافہ ممکن قرار دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرترقیاتی بجٹ میں 100ارب کی کٹوتی تشویشناک ہے، عاطف اکرام شیخ ترقیاتی بجٹ میں 100ارب کی کٹوتی تشویشناک ہے، عاطف اکرام شیخ چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں کی تفصیلات اخبارات میں مشہتر کرنے کا فیصلہ بھارتی جارحیت پر پاکستان کا موقف پیش کرنے کیلئے طارق فاطمی کی زیرقیادت دوسرا وفد آج ماسکو روانہ ہوگا نصف سے زائد بجٹ قرض ادائیگی میں جائیگا، 118 سے زائد منصوبے بند کردیے، وفاقی وزیر کراچی؛نجی کمپنی کے سی ای او سلمان فاروقی کا نوجوان پر تشدد، مقدمہ درج ملکی اداروں سے کرپشن کے خاتمے اور اصلاحات کےلئے انتھک محنت کررہے ہیں، وزیراعظم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان میں گلیشیئرز کے تحفظ موسمیاتی تبدیلی

پڑھیں:

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک ملاقات کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250916-8-4

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کسانوں کی تربیت شروع کر دی
  • پاکستان میں گلیشیئرز تیزی سے ختم ہو رہے ہیں: چیئرمین این ڈی ایم اے کا انتباہ
  • سندھ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کسانوں کی تربیت شروع کردی
  • سندھ:موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور زرعی شعبے کو محفوظ بنانے کیلئے جامع منصوبہ تیار
  • پاکستان کی پہلی جامع ’ویٹ پالیسی‘ کی تیاری، صوبوں کے ساتھ مشاورت کا آغاز
  • موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ دنیا بھر کو درپیش ہے، وزیر بلدیات سندھ
  • کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک ملاقات کررہے ہیں
  •  روانڈا اورکانگو معدنیات کے شعبے میں امریکی ثالثی پر متفق 
  • ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے 300 یومیہ منصوبہ
  • ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے 300 یومیہ منصوبہ