ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کو بچہ قرار دے دیا، دلچسپ انکشافات
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
پاکستان شوبز کی اداکارہ ماہرہ خان نے ساتھی اداکار ہمایوں سعید کو بچہ قرار دے دیا۔
حال ہی میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید اور وسیم بادامی ایک انٹرویو میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے جہاں ماہرہ خان نے ہمایوں سعید سے متعلق ایک انوکھا تبصرہ کیا۔
ماہرہ نے کہا کہ ہمایوں بظاہر ایک بڑے انسان لگتے ہیں لیکن درحقیقت ان کے اندر ایک بچہ چھپا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ جب وہ ہمایوں کو دیکھتی ہیں تو انہیں ایک ایسا بچہ نظر آتا ہے جس کے کندھوں پر ہمایوں کا چہرہ لگا ہوتا ہے، جو پپی (pacifier) اور ’بِب‘ (bib) پہنے ہوتا ہے۔
https://www.instagram.com/reel/DJ_n2ANMoYd/
ماہرہ کی اس بات پر وسیم بادامی خوب محظوظ ہوئے اور مذاقاً کہا کہ ایسے بچے تو دوسروں کو ختم کر کے آگے نکل جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ سب کی پسندیدہ جوڑی ماہرہ خان اور سپر اسٹار ہمایوں سعید عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ’لو گرو‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ ان دنوں دونوں فنکار فلم کی تشہیر کے لیے امریکہ، برطانیہ اور دبئی سمیت مختلف ممالک کا دورہ کر رہے ہیں جہاں انہوں نے مداحوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔
https://www.instagram.com/p/DJ_nHrYs1gn/مداح بن روئے کی اس مشہور جوڑی کو بڑے پردے پر ایک ساتھ دوبارہ دیکھنے کیلئے پُرجوش ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہمایوں سعید ماہرہ خان
پڑھیں:
سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
ورجینیا ( نیوزڈیسک) سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔
ورجینیا میں پاک امریکا بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان رضوان شعید شیخ کا کہنا تھا کہ امریکی مارکیٹ کے مطابق کاروباری حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، مضبوط تجارتی روابط پاک امریکا تعلقات کی پائیدار بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سفارت کاری مواقع پیدا کرتی ہے، مواقع سے فائدہ اٹھانا کاروباری برادری کا کام ہے۔
تقریب میں پاکستانی کمیونٹی، سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی، بزنس ایکسپو میں دوطرفہ سرمایہ کاری، تجارت اور تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔