بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم کی سکھوں کو دہشت گرد قرار دینے کی سازش بے نقاب ہو گئی۔

ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کی جانب سے سکھوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی کوششوں کی اصل حقیقت سامنے آ گئی۔ بھارتی سکھ نے ویڈیو میں آر ایس ایس کی سازش کا پردہ چاک کر دیا۔

ویڈیو میں بھارتی سکھ  نے  بتایا کہ آپ کو جو دہشتگرد ’’سکھ‘‘نظر آ رہا ہے دراصل یہ آر ایس ایس کا تیار کردہ نقلی سکھ ہے۔ میں پاکستانیوں اور مسلمانوں سے درخواست کرتا ہوں کہ ایسا سکھ دیکھ کر سکھ نہیں سمجھ لینا۔

بھارتی سکھ نے بتایا کہ درحقیقت یہ تیار کیے گئے نقلی سکھ ہیں۔ آر ایس ایس بلوچستان کے لوگوں کو سامنے لا کر محض ڈراما بازی کر رہی ہے۔ بلوچستان میں چھوٹے معصوم بچے مارے جاتے ہیں۔ آر ایس ایس تنظیم دہشتگردوں کو فنڈنگ کرتی ہے تا کہ پاکستان پر حملے کیے جائیں۔

ویڈیو میں بھارتی سکھ نے کہا کہ شہری سر عام کہہ رہا ہے کہ دہشتگردی پھیلاؤ۔ مطلب بھارت دہشتگردی کو فروغ دیتا ہے۔ یہ ثابت ہو چکا ہے کہ بھارت ایک دہشتگرد ملک ہے ۔

بھارتی سکھ کی گفتگو نے آر ایس ایس کا جعلی سکھ بنا کر سکھ برادری کو بدنام کرنے کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے ۔ بھارتی سکھ کی گفتگو  ثابت کرتی ہے کہ خطے میں دہشتگردی کا سہولت بھارت ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بھارتی سکھ آر ایس ایس

پڑھیں:

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک

—فائل فوٹو

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک کردیے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن 14 اور 15 ستمبر کی رات بلوچستان کے ضلع خضدار میں آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔

یہ بھی پڑھیے خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 31 دہشتگرد ہلاک خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 35 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں، دہشت گردی کے تمام سہولت کاروں اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کا دائیں بازور کی امریکی تنظیم ”اینٹیفا“کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کاعندیہ
  • بھارتی سائفر نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور بھارتی ایجنسیوں کے تعلق کو بے نقاب کر دیا: چوہدری انوارالحق
  • جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور بھارتی تعلق کو نقاب کردیا: وزیراعظم آزاد کشمیر
  • خضدار: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی سرپرستی یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک
  • کینیڈا، سکھوں کا بھارتی قونصلیٹ کے گھیراؤ کا اعلان
  • سکھوں نے کینیڈا میں بھارتی قونصلیٹ کے گھیراؤ کا اعلان کیوں کیا؟
  • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
  • پاکستان کے مؤقف کو ماننا پڑا؛ آئی سی سی نے سازشی میچ ریفری کو نکال دیا
  • پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ اپنے لیے نہیں، دنیا کو محفوظ بنانے کیلیے ہے، عطا تارڑ
  • بلوچستان: کیچ میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، 5 جوان شہید