قیدی رضاکارانہ طور پر واپس نہ آئے تو سخت ایکشن لیں گے: آئی جی جیل خانہ جات سندھ قاضی نظیر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
سندھ کے آئی جی جیل خانہ جات قاضی نظیر کا کہنا ہے کہ قیدی رضاکارانہ طور پر واپس نہ آئے تو سخت ایکشن لیں گے۔
آئی جی جیل خانہ جات سندھ قاضی نظیر نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں زلزلہ آیا تھا جس سے بیرک کی دیواروں کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ ملیر جیل میں قیدیوں نے حملہ کیا تو دروازے کی کنڈی ٹوٹ گئی۔ قیدیوں نے جیل سے باہر آکر باقی تالے بھی توڑے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک کا ریگولیٹر نیپرا ہے، ہم نے وفاق سے کہا ہے کہ، کے الیکٹرک کے بورڈ میں وفاق کے نمائندے موجود ہیں، کے الیکٹرک کے بورڈ میں سندھ حکومت کا بھی نمائندہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پوری کوشش کی کہ ہجوم کو کنٹرول کیا جاسکے، قیدیوں کے پتے موجود ہیں، اہلخانہ کو چاہیے انہیں واپس بھیجیں۔
قاضی نظیر کا کہنا ہے کہ اس طرح کی صورتحال کا کبھی ماضی میں سامنا نہیں کیا، غفلت ہے، جب ہی واقعہ رونما ہوا، انکوائری کی جائے گی، یہ ایک قدرتی آفت تھی، کہیں بھی یہ واقعہ ہوسکتا تھا۔ امید ہے کہ آج رات تک آدھے سے زیادہ قیدی پکڑ لیں گے۔ واقعے سے متعلق انکوائری کمیٹی بنا رہے ہیں۔
آئی جی جیل سندھ نے یہ بھی بتایا کہ بن قاسم ٹاؤن میں ساڑھے 8 سو ایکڑ کی جگہ دیکھ لی ہے، بن قاسم ٹاؤن میں نئی جیل بنانے کا منصوبہ زیر غور ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آئی جی جیل
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور کو پاک فوج کے شہدا کے جنازوں میں شرکت کرنی چاہئے، قاضی انور کی پی ٹی آئی قیادت پر شدید تنقید
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)قاضی انور نے پی ٹی آئی قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ علی امین گنڈاپور کو پاک فوج کے شہدا کے جنازوں میں شرکت کرنی چاہئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قاضی انور کاکہناتھا کہ علی امین گنڈاپور ہمارا وزیراعلیٰ ہے، سوشل میڈیا پر غدار کہا جاتا ہے،اگر وہ غدار ہے تو صوبائی حکومت کی اہمیت رہ جاتی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہناتھا کہ پارٹی قیادت سے میں خودمطمئن نہیں ، عوام کیسے ہوں گے،ان کاکہناتھا کہ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم اچھے وکیل ہیں،ان کی ایمانداری پر شک نہیں لیکن سیاسی سمجھ پر شک ہے۔
آسٹریلین کوچ رکی پونٹنگ نے پاک بھارت میچ سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل بیان کی تردید کر دی
مزید :