کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملیر جیل سے فرار ہونے والےقیدیوں کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرار قیدیوں سے کہتا ہوں سرنڈر کردیں، نہیں تو دہشتگردی کے مقدمات کا سامنا ہوگا۔ 

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مراد علی شاہ کاکہناتھا کہ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث قیدیوں کو بیرکس سے نکالا گیا، قیدیوں کو بیرکس سے نکال کر غلط فیصلہ کیا گیا۔ان کاکہناتھا کہ قیدیوں کے فرار ہونے کے واقعے میں فائرنگ سےایک قیدی ہلاک ہوا، ملیر جیل واقعے کی تحقیقات ہوں گی، قصوروار کو سزا ملے گی،مراد علی شاہ نے کہاکہ ملیر جیل میں پیش آنے والا واقعہ تشویشناک ہے،ملیر جیل سے بڑےجرم میں ملوث کوئی قیدی بھی فرار نہیں ہوا، ملیر جیل کے واقعے کے ذمے داروں کو سزا ضرور ملے گی،انہوں نے کہاکہ فرار قیدیوں سے کہتا ہوں سرنڈر کردیں، نہیں تو دہشتگردی کے مقدمات کا سامنا ہوگا، 

پنجاب کی سب سے اونچی بلڈنگ Pearl One Courtyard) کی رافٹنگ (بنیادیں) تیار کر لی گئیں، یہ پروجیکٹ کب پایاِ تکمیل تک پہنچے گا؟

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہم حیسکو کو پرائیوٹائز نہیں کریں گے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائیں گے،کے الیکٹرک کے بورڈ میں وفاق کے نمائندے موجود ہیں،کے الیکٹرک کا ریگولیٹر نیپرا ہے،ہم نے وفاق سے کہا ہے، کے الیکٹرک کے بورڈ میں سندھ حکومت کا بھی نمائندہ ہو۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ملیر جیل

پڑھیں:

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا گلگت بلتستان کے پاکستان سے الحاق کے دن پر خصوصی پیغام

ایک بیان میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ یکم نومبر کا دن ہمیں اتحاد، قربانی اور آزادی کی یاد دلاتا ہے، گلگت بلتستان کے عوام نے پاکستان سے محبت اور وابستگی کی شاندار مثال قائم کی، منفرد محلِ وقوع کے باعث گلگت بلتستان دفاعی، ثقافتی اور سیاحتی لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گلگت بلتستان کے پاکستان سے الحاق کے دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا 1 نومبر 1947ء کو پاکستان سے الحاق ہماری تاریخ کا روشن باب ہے، یکم نومبر کو گلگت کے بہادر سپوتوں نے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کرکے پاکستان سے الحاق کیا، 1 نومبر کا دن ہمیں اتحاد، قربانی اور آزادی کی یاد دلاتا ہے، گلگت بلتستان کے عوام نے پاکستان سے محبت اور وابستگی کی شاندار مثال قائم کی، منفرد محلِ وقوع کے باعث گلگت بلتستان دفاعی، ثقافتی اور سیاحتی لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں وزیراعلیٰ ہاؤس سے لے کر نیچے تک لوٹ مار جاری،حافظ نعیم
  • عوام سے کوئی ایسا وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ ہو; وزیراعلیٰ بلوچستان
  • عوام سے کوئی ایسا وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ ہو، وزیراعلیٰ بلوچستان
  • خیبر، دہشت گردوں نے مغوی پولیس اہلکار رہا کردیا
  • بابر اعظم نے طویل خاموشی توڑ دی، شائقین کے لیے پیغام جاری
  • خاموشی کا وقت ختم، بابر اعظم نے پیغام جاری کردیا
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا گلگت بلتستان کے پاکستان سے الحاق کے دن پر خصوصی پیغام
  • خیبر پختونخوا نے رواں سال صحت کارڈ کیلئے 41 ارب مختص کیے، مزمل اسلم
  • فلسطینی قیدیوں پر تشدد کی ویڈیو کیوں لیک کی؟ اسرائیل نے فوجی افسر کو مستعفی ہونے پر مجبور کردیا
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے دوسرے ورلڈ کلچرل فیسٹیول کا افتتاح کردیا