کراچی کی ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کا واقعہ سندھ کی تاریخ کا سنگین سیکیورٹی چیلنج بن گیا ہے۔ اس واقعے پر وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ ملیر جیل کی دیوار نہیں ٹوٹی بلکہ قیدی جیل کے گیٹ سے باہر نکلے۔ واقعہ قدرتی آفت کے باعث پیش آیا کوئی بڑی سائنس نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث قیدیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، جس کے نتیجے میں قریباً 700 سے 1000 قیدی جیل کے مرکزی دروازے پر جمع ہو گئے اور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ 5 سے زائد قیدی اور پولیس اہلکار زخمی ہیں جبکہ ایک قیدی کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔ فرار ہونے والے قیدی سنگین جرائم میں ملوث نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں زلزلے کے دوران ملیر جیل میں ہنگامہ، 200 سے زائد قیدی فرار

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، 100 کے قریب قیدی فرار ہوئے تھے، جن میں سے 46 واپس آ گئے تھے۔ تاہم، دیگر ذرائع کے مطابق، فرار ہونے والے قیدیوں کی تعداد 200 سے زائد ہوسکتی ہے۔ پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائیوں کے دوران اب تک 80 سے زائد قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ 18 سے 20 قیدی تاحال مفرور ہیں۔

وزیر داخلہ نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر کو فوری طور پر جیل پولیس سے رابطہ کرنے اور مفرور قیدیوں کی تلاش کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر قیدی کا ڈیٹا موجود ہے اور مفرور قیدیوں کی گرفتاری کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔

ملیر جیل میں قریباً 6000 قیدی موجود ہیں، جبکہ جیل پولیس کی تعداد صرف 200 اہلکاروں پر مشتمل ہے، جو قیدیوں کی تعداد کے مقابلے میں انتہائی کم ہے ۔ یہ عملہ قیدیوں کی نگرانی کے لیے ناکافی ہے، جس کے باعث اس قسم کے واقعات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

کراچی ملیر جیل وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کراچی ملیر جیل وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار وزیر داخلہ قیدیوں کی ملیر جیل کے باعث کے لیے

پڑھیں:

کراچی میں رات گئے مختلف حادثات و واقعات میں 3 افراد جاں بحق

—فائل فوٹو

کراچی میں رات گئے مختلف حادثات اور واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پہلا حادثہ کلفٹن بلاک ٹو میں پیش آیا جہاں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جان کی بازی ہار گیا، ابتدائی طور پر جان سے جانے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔ واقعے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور ٹینکر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ 

پولیس نے واٹر ٹینکر تحویل میں لینے کے بعد کلفٹن تھانے منتقل کردیا ہے، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے فرار ڈرائیور کی تلاش کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ادھر کیماڑی کے پی ٹی گیٹ نمبر 17 کے قریب گاڑی نے ایک بزرگ شہری کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ بزرگ شہری کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ کے اطراف سے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والی گاڑی اور ڈرائیور کو تلاش کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب ناگن چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت معلوم نہ ہوسکی۔ 

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ملیر کینٹ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے افسر جاں بحق
  • آئمہ کرام کی رجسٹریشن کیلئے کوئی قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے، محکمہ داخلہ
  • فلسطینی قیدی پر تشدد کی ویڈیو لیک ہونے پر اسرائیلی خاتون جنرل مستعفی
  • فلسطینی قیدیوں پر تشدد کی ویڈیو کیوں لیک کی؟ اسرائیل نے فوجی افسر کو مستعفی ہونے پر مجبور کردیا
  • پیپلزپارٹی نے کراچی کو برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی‘پی ٹی آئی
  • قیدیوں کیساتھ صیہونی وزیر داخلہ کے نسل پرستانہ برتاو پر حماس اور جہاد اسلامی کا ردعمل
  • کراچی میں معمولی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
  • اجازت نہیں دیں گے کہ کوئی مجرم ہمیں دھمکائے، انصار اللّہ
  • کراچی میں رات گئے مختلف حادثات و واقعات میں 3 افراد جاں بحق
  • طالبان رجیم سے کوئی امید نہیں، ثالث مذاکرت میں مخلص اور مسئلے کا حل چاہتے ہیں، خواجہ آصف