52 پی ٹی آئی ارکان کو نااہل قرار دینے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے: شبلی فراز
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
شبلی فراز—فائل فوٹو
تحریکِ انصاف کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ منصوبہ بنایا جا رہا ہے کہ تحریکِ انصاف کے 52 ارکان کو نااہل قرار دیا جائے۔
یہ بات تحریکِ انصاف کے رہنما شبلی فراز نے عمر ایوب اور شیخ وقاص اکرم کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔
ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر جیل میں رکھا جا رہا ہے، انہیں قانون و انصاف کی سہولتوں سے محروم رکھا گیا ہے، ان سے فیملی اور دوستوں کو ملنے سے روکا جا رہا ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ 5 جون کو کیس لگا ہے، امید ہے کہ اس میں انصاف ہو گا، القادر ٹرسٹ ایسا منصوبہ تھا جو فلاحی کاموں کے لیے استعمال ہونا تھا، بانیٔ پی ٹی آئی سوشل سیکٹر میں ہمیشہ کام کرتے رہے ہیں۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے سینیٹ میں ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر انتخابات نہ کروانے کے معاملے پر چیئرمین سینیٹ اور چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سے بلا تحقیق کیسز الیکشن کمیشن کو بھجوائے جا رہے ہیں، اسپیکر ریفرنس بھیجنے میں تو بڑی تیزی دکھاتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کےلیے کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی، چیف الیکشن کمشنر متنازع ہیں، وہ پارٹی بنے ہوئے ہیں۔
شبلی فراز کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نہ آزاد ہے نہ ہی شفاف ہے، ہم دیکھ چکے ہیں، سینیٹ کے الیکشن تینوں صوبوں سے ہو گئے لیکن کے پی میں نہیں ہوئے، ثانیہ نشتر مستعفی ہوئیں، ان کی سینیٹ کی نشست پر بھی الیکشن نہیں ہوئے، آج وہی ماحول پیدا کیا جا رہا ہے، اندرونی استحکام کے بغیر بیرونی استحکام نہیں ہو سکتا۔
ان کا کہنا ہے کہ آپ کو ایسا ماحول برقرار رکھنا ہو گا جس میں سب سیاسی جماعتوں کو ایک جیسا ماحول ملے، جو 8 فروری کو ہوا اس سے ان کا دل نہیں بھرا، اب بھی نئے ہتھکنڈے اپنا رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر خود فریق بنے بیٹھے ہیں، ملک میں قانون اور انصاف نہیں ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سینیٹ کے الیکشن نہیں ہوئے، پورے ملک میں ہو گئے، پورے ملک میں آئین کے مطابق 30 دنوں کے اندر الیکشن کروائے گئے، آپ اپنےملک کے جمہوری اداروں پر حملہ آور نہیں ہو سکتے، شفاف مقابلہ ہونا چاہیے، پی پی پی والے خود کہہ رہے ہیں کہ سیالکوٹ کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ پیش ہونے لگا ہے جو کہ سب آئی ایم ایف کے کہنے پر ہے، بجٹ کے بعد سب کو معلوم ہو گا کہ غریب عوام کے لیے اس میں کوئی فائدہ نہیں، ہماری پارٹی کا مؤقف ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی پاسداری ہو۔
اس موقع پر عمر ایوب نے کہا کہ بھارت کے خلاف آپریشن اور جنگ میں کردار پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، پاک فوج اور فضائیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، پلوامہ کے وقت بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ سوچیں گے بعد میں، حملہ پہلے کریں گے، مودی فالس فلیگ آپریشن کے بعد نیا ڈرامہ رچا سکتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ شبلی فراز پی ٹی ا ئی نے کہا کہ جا رہا ہے نہیں ہو ملک میں رہے ہیں
پڑھیں:
بدترین سیلاب، بروقت انخلا سے 25 لاکھ انسانی زندگیوں کو محفوظ بنایا گیا
ترجمان ریسکیو کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 اس وقت بھی پنجاب کے مختلف سیلابی علاقہ جات میں عوام الناس کی خدمت میں مصروف ہے۔ ریسکیو عملہ ضروریات زندگی کی فراہمی میں ریسکیو بوٹ کے زریعے معاونت کررہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں بدترین سیلاب کے دوران پیشگی اور بروقت انخلاء سے 2.5 ملین افراد کی زندگیوں کو محفوظ بنایا گیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 پنجاب فاروق احمد نے کہا کہ قبل از وقت انخلا سے نہ صرف انسانوں بلکہ 2 ملین سے زائد جانوروں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، قبل از وقت کئی ملین افراد کا انخلاء اور جانوروں کی محفوظ منتقلی اپنی نوعیت کا منفرد اور کامیاب آپریشن تھا۔
انہوں نے کہا کہ انسانوں اور جانوروں کے پیشگی انخلاء میں ضلعی مینجمنٹ کیساتھ ریسکیو کی فیلڈ فارمیشن اور ریسکیو سکاؤٹس (رضاکار) نے کلیدی کردار ادا کیا، پیشگی انخلاء میں رہ جانے والے لوگوں کے لیے سیلابی علاقہ جات میں خصوصی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ فلڈ ریسکیو آپریشن میں 1500 سے زائد کشتیوں اور ریسکیو کے تربیت یافتہ عملے نے حصہ لیا، پیشگی انخلاء سے رہ جانے والے 4 لاکھ22 ہزار سے زائد لوگوں اور 54 ہزار سے زائد جانوروں کو کشتیوں کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔
ترجمان ریسکیو کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے مختلف اضلاع میں ریسکیو 1122 کے فلڈ ریسکیو آپریشن کو خود لیڈ کیا، ریسکیو 1122 اس وقت بھی پنجاب کے مختلف سیلابی علاقہ جات میں عوام الناس کی خدمت میں مصروف ہے۔ ریسکیو عملہ ضروریات زندگی کی فراہمی میں ریسکیو بوٹ کے زریعے معاونت کررہا ہے، متاثرہ سیلابی کے علاقوں میں فوری مدد کے لیے ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر کال کریں یا قریبی ریسکیو پوسٹ پہ رابطہ کریں۔