الیکشن کی ساکھ ختم ہو چکی ، لگتا ہے اب کھلی بولی لگے گی. مصطفی نواز کھوکھر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جون ۔2025 ) سابق رکن سینیٹ مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ الیکشن کی کریڈیبلٹی ختم ہو چکی ہے، یہ کھوکھلی ایکسر سائز ہے، لگتا ہے کہ اب کھلی بولی لگے گی، دیکھنا ہے کہ موجودہ صورت حال میں پی ٹی آئی کی احتجاجی کال کو کیا رسپانس ملتا ہے، حکومت کی ذمے داری ہے کہ حالات بہتر بنائیں، پی ٹی آئی کا مسئلہ ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے، حکومت اور پی ٹی آئی کو ساتھ بیٹھنا چاہیے.
(جاری ہے)
نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران کا بوجھ براہِ راست عوام پر پڑ رہا ہے جبکہ حکمران اور اپوزیشن جماعتیں محض اقتدار کی کرسی کے گرد میوزیکل چیئرز کا کھیل کھیل رہی ہیں انہوں نے کہا کہ اگر یہی دائرے کا سفر جاری رہا تو کوئی بہتری ممکن نہیں مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ پی ٹی آ ئی کی جانب سے دی گئی احتجاجی کال کو عوامی سطح پر کیا ردعمل ملتا ہے. انہوں نے کہاکہ مذہبی جماعتیں بھی شادی کی عمر سے متعلق قانون سازی پر سڑکوں پر آنے کی کال دے چکی ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کی بہتری حکومت کی بنیادی ذمے داری ہے لیکن بدقسمتی سے پی ٹی آئی کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وہ براہِ راست اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے، جو سیاسی عمل کو مزید پیچیدہ بنا رہا ہے. مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کو چاہیے کہ وہ ساتھ بیٹھ کر بات چیت کریں تاکہ سیاسی استحکام ممکن ہو ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کی کریڈیبلٹی ختم ہو چکی ہے، یہ اب ایک کھوکھلی مشق بن چکی ہے، جس میں لگتا ہے جیسے کھلی بولی لگائی جا رہی ہو انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں عوامی مسائل پر بات ہی نہیں ہو رہی، اور اصل قومی ایشوز مسلسل نظر انداز ہو رہے ہیں.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مصطفی نواز کھوکھر انہوں نے کہا پی ٹی آئی کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب کو تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا ہے ، مریم نواز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-08-5
لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کو تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا ہے ۔ متا ثرین کے ریسکیو اور ریلیف کے لیے امدادی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں ۔ آخری متاثرہ شخص کو ریلیف دینے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی ۔ وزیر آباد کے لوگوں کے لیے الیکٹرک بسوں کا تحفہ لائی ہوں ،انہوں نے مکمل گھر بہہ جانے والے سیلاب متاثرین کے لیے دس لاکھ اور جزوی گھروں کو نقصان پہنچنے والے متاثرین کے لئے پانچ پانچ لاکھ فی خاندان دینے کا بھی اعلان کیا ۔ وزیر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیر آباد میں ا ی بسیں چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیر آباد کے لوگوں کو پہلی بار پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت مل رہی ہے ۔ وزیر آباد کے تمام ر استوں پر ستھرا پنجاب ٹیم کام کر رہی ہے ۔ بتاو وزیر آباد میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں کم ہوئیں یا نہیں ۔ انہوں نے کہا گوجرانوالہ میں لاہور سے بہتر میٹرو سروس بننے جا رہی ہے ۔ خواتین ، بزرگوں اور معذور افراد کے لیے اس بس میں سفر فری ہو گا ۔ بس میں فری وائی فائی اور موبائل چارجنگ کی سہو لت بھی ہو گی ۔ لوگ اب وزیر آباد سے گوجرانوالہ صرف بیس روپے میں سفر کر یں گے ۔ صوبے میں سیلابی مشکل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا پنجاب کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے ۔ ریسکیو اور ریلیف ٹیمیں سیلاب زدگان کے لئے فیلڈ میں موجود ہیں ۔ سیلاب سے پنجاب میں ایک سو اموات ہوئی ہیں ۔ جن پر بہت دکھ ہے ۔ انہوں نے کہا جب تک ایک ایک سیلاب متاثرہ شخص کو ریلیف نہ دیدوں چین سے نہیں بیٹھوں گی ۔