سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز—فائل فوٹو

 سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے کہا ہے کہ خفیہ مذاکرات سے متعلق باتیں ہم بھی سن رہے ہیں، مذاکرات کیلئے کوئی سنجیدہ آفر ہوئی تو بات کریں گے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات میں صاف کہا کہ کسی سے مذاکرات نہیں ہو رہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہم کوئی احتجاج برائے احتجاج تو نہیں کرنا چاہتے،  احتجاج اس لیے ہی کیا جاتا ہے کہ لوگوں کو حقوق نہیں ملتے، ملک کا سب سے بڑا سیاسی لیڈر اگر جیل میں ہے تو سیاسی جدوجہد تو کرنا ہوگی۔

احتجاجی سیاست دوبارہ سے شروع کرنے کیلئے پارٹی نے لائحہ عمل تیار کرلیا: شبلی فراز

پاکستان تحریکِ انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ احتجاجی سیاست دوبارہ سے شروع کرنے کے لیے پارٹی نے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ جدوجہد کرنا ہمارا فرض بنتا ہے ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر تو نہیں بیٹھ سکتے، پہلے جو مذاکرات حکومت کے ساتھ ہوئے وہ بالکل سنجیدہ نہیں تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے صحیح طریقے سے تمام صورتِ حال کو ہینڈل نہیں کیا، مذاکرات کے دوران بانی پی ٹی آئی سے ہمیں ملنے نہیں دیتے تھے، باقی پارٹیوں کے لوگ اپنے سربراہوں سے ملتے تھے، ہمیں نہیں ملنے دیا جا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ لوگ ہماری بات نہیں مانیں گے لوگ بانی پی ٹی آئی کی بات مانیں گے، مذاکرات ان کے ساتھ ہوتے ہیں جن کے پاس دینے اور لینے کے لیے کچھ ہو بھی، حکومت کے ساتھ مذاکرات وقت کا ضیاع کے سوا کچھ نہیں تھا۔

شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں بانی پی ٹی آئی اور ورکرز نے ملک کو مکمل سپورٹ کیا، بھارت کو بھرپور جواب دیا وہ اپنی جگہ لیکن ملک کے مسائل اپنی جگہ کھڑے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی شبلی فراز نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری  سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن