ملزم نے ثنا یوسف کے قتل کا اعتراف کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ملزم نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قاتل 20 گھنٹے میں پکڑا گیا، ویلڈن اسلام آبادپولیس۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔
محسن نے تصدیق کی کہ جرم میں استعمال کیا گیا پستول متاثرہ کے آئی فون کے ساتھ برآمد کر لیا گیا ہے۔
اس سے قبل پولیس کا کہنا تھا کہ ، رات گئے ٹک ٹاکر لڑکی کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا، پولیس نے تکنیکی آلات اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا، ملزم کا تعلق پنجاب سے ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نوجوان نے ٹک ٹاکر خاتون کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ تھانہ سنبل کی حدود میں پیش آیا ، ٹک ٹاکر کا تعلق چترال سے ہے۔
پولیس نے بتایا تھا کہ ملزم کی کچھ دیر خاتون سے بات ہوئی اور وہ گھر کے باہر کھڑا رہا جس کے بعد فائرنگ ہوئی۔ ملزم نے مقتولہ کو دو گولیاں ماری اور فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق گولیاں لگنے سے خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جس کی لاش کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا ہے اور ضابطے کی کارروائی کر کے میت کو اہل خانہ کے حوالے کردی ہے۔
پولیس کو شبہ ہے کہ ملزم مقتولہ کا رشتہ دار ہے تاہم جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کر لیے
گئے ہیں۔
مزید پڑھیں :سعودی عرب نے پاکستانیوں کے ویزے کم کردیے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ثنا یوسف کہ ملزم ٹک ٹاکر کے قتل
پڑھیں:
کراچی: شوہر کے مبینہ بدترین تشدد سے کوما میں جانے والی نوبیاہتا دلہن انتقال کرگئی
کراچی کے علاقے لیاری میں شوہر کے مبینہ بدترین تشدد کے بعد کوما میں جانے والی نوبیاہتا لڑکی انتقال کر گئی۔
رپورٹ کے مطابق لیاری شاہ بیگ لین میں شوہر کے تشدد کا شکار نوبیاہتا دلہن شانتی سول اسپتال ٹراما سینٹر میں زیر علاج تھی۔
پولیس نے بتایا کہ 19 سالہ شانتی نے سول اسپتال ٹراما سینٹر میں اب سے کچھ دیر قبل دم توڑا، شوہر کے بہیمانہ تشدد کا شکار 19سالہ شانتی تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شادی 15 جون کواشوک سے ہوئی تھی جبکہ تشدد کا واقعہ 17 جون کو پیش آیا تھا، ملزم نے لڑکی کے جسم کے مختلف حصوں کو کاٹا تھا جس سے اسکی حالت انتہائی تشویشناک ہوگئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بغدادی پولیس نے ملزم اشوک کو گرفتار کرلیا تھا، ملزم اشوک کیخلاف لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے، ملزم کو عدالت نے جیل بھیج دیا تھا۔