عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس میں گواہوں کی شہادت قلمبند
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
راولپنڈی:
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس میں گواہوں کی شہادت قلمبند کرلی گئی۔
اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ہوئی، جس میں 2 گواہان کی شہادت قلمبند کی گئی جب کہ ملزمان کے وکیل ارشد تبریز کی جرح بھی مکمل کرلی گئی۔
اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بعد ازاں کیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کردی گئی۔ آئندہ تاریخ پر ملزمان کے دوسرے وکیل قوسین فیصل مفتی جرح کریں گے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
اڈیالہ جیل میں کل توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت منسوخ
—فائل فوٹوزراولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں کل ہونے والی توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت منسوخ کر دی گئی۔
اس ضمن میں بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف کو عدالتی عملے نے آگاہ کر دیا ہے۔
کل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں اس کیس کی نئی تاریخ سے آگاہ کیا جائے گا۔