حافظ آباد کے علاقے مانگٹ اونچا میں مسلح افراد کی خاتون سے شوہر کے سامنے اجتماعی زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے اجتماعی زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی، واقعہ کا مقدمہ 1 ماہ بعد 4 نامزد ملزمان سمیت 8 ملزموں کے خلاف درج کرلیا گیا۔

مدعی مقدمہ کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر درج کرانے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے دفتر جاتے تو وہاں تعینات ملزم کا ایک رشتے دار انہیں دھمکاتا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی پی او نے نوٹس لیا اور مقدمہ درج ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے زیادتی کے بعد میاں اور بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

کراچی: سی ویو کے قریب کار سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل

کراچی میں سی ویو کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا ہے کہ موت گاڑی میں گیس بھر جانے سے ہوئی، حتمی رپورٹ آنے پر موت کی وجہ واضح ہوگی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا ہے، اہلخانہ سے رابطہ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی ہے، جو ریٹائرڈ سرکاری افسر تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ایک اور پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید
  • بھارتی ماﺅ نواز باغی جنگجوﺅں کا یکطرفہ طور پر مسلح جدوجہد معطل کرنے اور حکام سے بات چیت کا اعلان
  • کراچی: سی ویو کے قریب کار سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل
  • کراچی میں خاتون کو بھائی اور شوہر نے غیرت کے نام پر  قتل کردیا
  • کراچی، 70 بچوں، بچیوں سے زیادتی کرنیوالے سفاک شخص پر ویڈیوز فروخت کرنے کا شبہہ
  • کراچی؛ 70 بچوں، بچیوں سے زیادتی  کرنیوالے سفاک شخص پر ویڈیوز فروخت کرنے کا شبہہ
  • کیمرون میں بم دھماکا‘ 10ہلاک و زخمیوں کی اطلاعات
  • خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
  • کراچی: پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
  • پیٹرول پمپ پر بجلی چوری؛ سیپکو اہلکاروں سمیت 7 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج