انتہا پسند بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد سے بھارت خواتین کے لیے غیر محفوظ ملک بن چکا جہاں آئے روز خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات معمول بن گئے۔

مودی اور بی جے پی خواتین سے زیادتی کرنے والے درندوں کی حمایت کرنے لگے۔

بی بی سی کے مطابق بی جے پی نے سیکڑوں خواتین کے ساتھ زیادتی کے مجرم ریوانا کو 2024ء کے انتخابات میں اپنا امیدوار نامزد کیا۔ جون 2024 میں ریوانا پر 2,960 جنسی ویڈیوز بنانے اور خواتین کو نشانہ بنانے کا الزام لگا۔

جنسی زیادتی کے واقعات پر آل انڈیا مہیلا کانگریس کی صدر الکالامبا نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’’مودی سرکار جنسی زیادتی کرنے والوں کی محافظ ہے اور جنتا دل (سیکولر) کے رکن پراچوال ریوانا کی حمایتی ہے۔‘‘

صدر الکا لامبا نے دعویٰ کیا کہ مودی سرکار اپنے اقتدار کو بچانے کے لیے پراچوال ریوانا کو بچا رہی ہے، اقتدار قائم رکھنے کے لیے جنتا دل (سیکولر) سمیت دیگر جماعتوں کی بیساکھیوں کی ضرورت ہے۔ پراچوال ریوانا کے مجرمانہ فعل پر خاموشی کا مطلب مودی حکومت ریپ ملزمان کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پراچوال ریوانا پر بات نہ کرنے کا واضح مطلب ملزم کا بی جے پی سے تعلق ہے، پراجول ریوانا کو بچا کر بی جے پی انصاف کا مذاق بنایا ہے۔ مودی کی خاموشی بی جے پی کے مجرم لیڈروں کے لیے ڈھال بن چکی ہے۔

صدر الکا لامبا نے کہا کہ ’’مودی صرف بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاو‘‘ کے نعرے تک محدود ہے جبکہ مودی حکومت کھلے عام مجرموں کی محافظ بن چکی ہے۔ پراجول ریوانا ملک سے فرار ہوا مگر مودی سرکار نے گرفتاری کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی، بی جے پی حکومت جنسی استحصال کے ملزمان کو باہر بھگا کر مظلوموں کو انصاف نہیں دے رہی۔

انکا کہنا تھا کہ مودی کی قیادت میں مجرموں کو سزا کے بجائے سیاسی تحفظ دیا جا رہا ہے۔ پراجول ریوانا جیسے درندوں پر کارروائی نہ ہونا مودی کے دوہرے معیار کو ثابت کرتا ہے، پراجول ریوانا کی حمایت میں بی جے پی کا رویہ پورے نظام انصاف پر سوالیہ نشان ہے۔

الکا لامبا نے الزام لگایا کہ مودی سرکار جنسی درندوں کو تحفظ دے کر خواتین کا اعتماد توڑ رہی ہے۔

بی جے پی کی حکومت اپنی بیٹیوں کے ساتھ نہیں کھڑی بلکہ مجرموں کو تحفظ دے رہی ہے۔ مودی کے دور حکومت میں بھارتی خواتین غیر محفوظ ہیں اور بی جے پی انہیں تحفظ دینے میں ناکام ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پراجول ریوانا مودی سرکار بی جے پی کے ساتھ کہ مودی کے لیے

پڑھیں:

بی جے پی حکومت میں خواتین کا تحفظ مذاق بن چکا ہے، کانگریس

کانگریس نے اسطرح کے حالات پر اپنا افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اڈیسہ میں خواتین کے خلاف جرائم تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں، کچھ دنوں قبل پوری میں ہی 3 لوگوں نے ایک نابالغ بچی کا اغوا کر اسے زندہ جلا دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اڈیسہ کے پوری ضلع میں گزشتہ دنوں ایک سیاحتی مقام پر ایک شادی شدہ جوڑے کے ساتھ بدمعاشی اور خاتون کی اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ اس تعلق سے کانگریس نے بی جے پی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ کانگریس نے آج اپنے ایکس ہینڈل پر لکھا ہے کہ اڈیسہ کا جنگل راج، بی جے پی حکومت میں خواتین کی تحفظ مذاق بن چکا ہے، ضلع پوری میں ہوئی حیوانیت اس بات کا ثبوت ہے۔ واقعہ کی مختصر تفصیل پیش کرتے ہوئے کانگریس نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ضلع پوری ضلع میں شوہر-بیوی سیاحتی مقام پر گھومنے گئے۔ یہاں بدمعاشوں نے پہلے بغیر اجازت خاتون کی تصویر کھینچی، پھر خاتون کے ساتھ چھیڑخانی کرنے لگے، جب خاتون کے شوہر نے اس کی مخالفت کی تو بدمعاشوں نے شوہر کو یرغمال بنا کر خاتون کی اجتماعی عصمت دری کی۔

کانگریس نے اس طرح کے حالات پر اپنا افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اڈیسہ میں خواتین کے خلاف جرائم تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں، کچھ دنوں قبل پوری میں ہی 3 لوگوں نے ایک نابالغ بچی کا اغوا کر اسے زندہ جلا دیا تھا۔ وہیں بالاسور میں ایک 20 سال کی طالبہ نے شعبۂ صدر کے ذریعہ جنسی استحصال سے تنگ آ کر خودکشی کر لی تھی۔ اڈیشہ سے متعلق جرائم کے کچھ اعداد و شمار بھی کانگریس نے اپنی پوسٹ میں شیئر کئے ہیں۔ کانگریس نے بتایا ہے کہ اڈیسہ میں ہر دن 15 عصمت دریاں ہوتی ہیں۔ ریاست میں 40 ہزار سے زیادہ خواتین لاپتہ ہیں۔ عصمت دری کے خلاف آواز اٹھانے پر خواتین کی سماعت نہیں ہوتی۔ پوسٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ بی جے پی حکومت میں خواتین کا تحفظ محض انتخابی تقریروں کا حصہ ہے، حقیقت میں یہاں جرائم پیشے بے خوف ہیں اور خواتین خوف کے سایہ میں زندگی گزارنے کو مجبور ہیں جو کہ انتہائی شرمناک ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خواتین اپنی بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگاوائیں، میں بیٹی کو بھی لگواؤں گا، میئر کراچی
  • کامن ویلتھ رپورٹ ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ لگانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے
  • بی جے پی حکومت میں خواتین کا تحفظ مذاق بن چکا ہے، کانگریس
  • مودی کے دوغلی پالیسی اور اقلیتوں سے امتیازی سلوک بے نقاب ہوگیا
  • بھارتی سکھ مذہبی آزادی سے محروم، مودی سرکار نے گرو نانک کے جنم دن پر یاترا روک دی
  • مودی سرکار نے مذموم سیاسی ایجنڈے کیلیے اپنی فوج کو پروپیگنڈے کا ہتھیار بنا دیا
  • لاہور: سوتیلی بیٹی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
  • مودی سرکار کی سرپرستی میں ہندوتوا ایجنڈے کے تحت نفرت اور انتشار کی منظم کوششیں 
  • بھارت میں کرکٹ کو مودی سرکار کا سیاسی آلہ بنانے کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں
  • سپریم کورٹ: تہرے قتل کے مجرم اورنگزیب کی اپیل پر فیصلہ محفوظ